آپ سب نے ہر قسم کا اچار ضرور کھایا ہوگا لیکن میں آج جو اچار آپ کو بنانا سکھا رہی ہوں وہ شاید ہی آپ نے کبھی دیکھا ہوگا یا کھایا ہوگا آج میں آپ کو بھنڈی،کریلا،،لہسن اور ادرک کا اچار بنانا سکھاؤنگی اور یہ تمام چیزیں بازار سے بھی با آسانی مل جاتی ہیں تو میں آپ کو اب اچار کی ریسیپی بتا رہی ہوں اسے ضرور نوٹ کر لیں
کریلا،لہسن،بھنڈی،ادرک کا مکس اچار بنانے کی ترکیب
-؛
اجزا
لہسن ایک پاؤ
کریلا آدھا کلو
بھنڈی آدھا کلو
ادرک ایک پاؤ
سرسوں کا تیل ایک لیٹر
سرکا ایک بڑی بوتل
نمک حسب ضرورت
ثابت لال مرچ ایک پیکٹ
کلونجی ایک چھوٹا پیکٹ
سفید زیرہ ایک پیکٹ
ترکیب
ادرک،لہسن،کریلااور بھنڈی ان سب کو ابلتے ہووے پانی میں دال دیں اور ٢٠ منٹ بعد نکال کر نمک لگا کر کسی کپڑے میں رکھ دیں اور جب یہ تمام چیزیں بلکل سوکھ جائیں یعنی ان سب چیزوں کا پانی ختم ہو جائے تو ایک مٹی کا برتن لیں اور اس میں ان سب چیزوں کے دال دیں اور سب سے پہلے تیل تو ہلکا سا گرم کر لیں اور ان تمام چیزوں پر ڈال دیں اور ساتھ میں نمک ،سابت لال مرچ،سرکہ،کلونجی،اور سفید زیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں
اس کے بعد زمین میں ایک گڑھا خود کر اس مٹی کے برتن کو ڈھک کر گڑھے میں دبا دیں اور ٹھیک پانچ دن کے بعد گڑھے سے برتن کو نکال لیں اور چمچے کی مدد سے اچھی طرح مکس کریں مزیدار اچار تیار ہے
مجھے یقین ہے کہ آپ سب کو میری یہ ریسیپی پسند آئی ہوگی اسے ضرور بنائیں یہ بہت ہی مزیدار اچار بنتا ہے اور صحت سے لئے بھی بہت مفید ہے