ای بولا کا سیرالیون اور لائبیریا میں پھیلنے کا عمل جاری - #افریقہ نیوز

Posted on at

This post is also available in:

ای بولا وبا


اوپر دی گئی تصویر افریقہ میں ای بولا کے کے پھیلنے کی تاریخ بتا رہی ہے. تصویر کے اوپر بائیں کونے میں گنی اور لائبیریا کے بارے میں تاریخوں کو دیکھیں - ٢٠١٤. بد قسمتی سے یہ وبا اب سری لیون میں پھیل گئی ہے جب آخری بار اس سال کے اپریل میں یہ نقشہ جاری کیا گیا تھا. ای بولا ایک خطرناک موذی وائرس ہے جس سے متاثرہ شخص کے جسم کے اندر اور باہر خون نکلتا ہے، اور تقریباً  %٩٠ لوگ جو اس سے متاثر ہوتے ہیں اپنی جان سے ہاتھ دھو لیتے ہیں. پچھلی بار جب ای بولا وبا پھیلی تو یہ  ہزاروں میل دور تھی، جس میں سوڈان اور کانگو کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا جیسا کہ اوپر کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے. 

ای بولا متاثرہ شخص سے نزدیک ہونے سے پھیلتا ہے اور بہت ہی متعدی بیماری ہے. متاثرہ اشخاص کے لیے نہ کوئی ویکسین ہے نہ کوئی اور علاج. وائرس کو انسان کے اندر تباہ کرنے کے لیے ٢ سے ٢١ دن لگتے ہیں. ای بولا کے ابتدائی مراحل اور علامات ووہی ہیں جو کسی بھی وائرس میں ہوتے ہیں مثلا  سر درد، گلے میں درد، کمزوری، وغیرہ. مگر جوں ہی وائرس پورے جسم میں پھیلنا شروع ہو جاتا ہے تو علامات مزید پیچیدہ ہو جاتے ہیں جس میں جسم پر نشانات اور خون کا رسنا - جسم کے اندر اور باہر. 

گنی میں ای بولا اس سال کے ابتدائی حصے میں پھیلنا شروع ہوا جو کہ تیزی سے پھیلتا ہوا لائبیریا اور سری لیون تک چلا گیا. مضافاتی ممالک نے احتیاطی تدبیر اختیار کی اور مخصوص علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندی لگا دی، کیونکہ نقل و حرکت اس کے پھیلنے کا سب سے بڑا سبب ہے. تاہم، ان ممالک میں بہت سے مہاجرین ہیں جو کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ آسانی سے آ جا سکتے ہیں جبکہ یہ مشکل ہو جاتا ہے کہ متاثرہ شخص کو معاشرے سے علیحدہ کر کے رکھا جائے. 

ای بولا وبا کے نتائج

٦ جولائی کو گنی کی وزارت صحت نے ایک رپورٹ شایع کی کہ ٤٠٠ سے زیادہ لوگ ای بولا وائرس سے متاثرہ ہیں، جن میں سے ٣٠٧ کا انتقال ہو گیا جب کہ ٢٩٤ کیسز کے بارے میں گنی کی لیبارٹری نے تصدیق کی. سری لیون نے بھی ٦ جولائی کو ایک رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ ٣٠٠ میں سے ٢٦٩ کیسز کی تصدیق ہوئی جب کہ ان میں سے ١٢٧ متاثرین انتقال کر گے. گنی اور سری لیون کے بعد لائبیریا نے بھی رپورٹ شایع کی کہ لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق ١٣٠ لوگوں میں ای بولا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے ٦٣ کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ ٨٤ لوگوں کا انتقال ہو گیا.

ای بولا وبا کے پھیلاؤ سے اب تک ٨٣٠ لوگ متاثر ہوئے ہیں، جس میں سے ٦٢٦ کی تصدیق ہوئی. ان ٨٣٠ میں سے ٥١٨ لوگوں کا انتقال ہو چکا ہے. وائرس کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ یہ اسی قسم کا وائرس ہے جو کہ کانگو میں پایا گیا تھا. وبا اور امراض کے بچاؤ کے سینٹر اپنے پارٹنر کے ساتھ مسلسل رابطے ہیں ہیں تاکہ اس مسلے میں مدد کی جائے، لوگوں کو علیحدہ کر کے رکھا جائے اور وائرس کو تنہا کرنے میں ہر ممکن حد تک کوشش کی جائے.

گنی، سری لیون اور لائبیریا نے مل کر ای بولا سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے. وزارت صحت سری لیون، لائبیریا اور گنی اپنے پارٹنر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور مزید تفتیش کر رہے ہیں تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے. ای بولا وبا سے لڑنے کا ایک اچھا راستہ یہ ہے کہ لوگوں کو اس کے بارے میں معلومات دی جایں اور ان میں اس کے خلاف بیداری پیدا کی جائے. تعلیم اور بیداری کسی بھی بیماری سے لڑنے کا بہترین ذریعہ ہیں 

#AfricaNews 


اچھے کل کے لیے #افریقہ نیوز میں شرکت کرنے کا شکریہ! ہم افریقہ کے بارے میں خبر اور موجودہ حالات کو اپ ڈیٹ کرتے راہیں گے اور ہم ہیش ٹیگ #افریقہ نیوز استعمال کریں گے تاکہ دوسرے لوگ ہمیں فالو کریں، کمینٹ کریں اور ہماری بحث اور اپ ڈیٹ میں شامل ہوں. مہربانی فرمما کر گریٹر ٹومورروو کو سبسکرائب کریںhttp://www.FilmAnnex.com/Greater-Tomorrow اور ٹویٹر پر بھی@Greater_T -http://www.Facebook.com/GreaterT!



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160