میرا مشغلہ

Posted on at


 

ہر کسی کا اپنی پسند کے مطابق ایک مشغلہ ہوتا ہے، اپنی زندگی سے خوشی کشید کرنے کے لیئے لوگ فارغ اوقات میں اپنے مشغلوں سے لطف اندوزہوتے ہیں۔ اگر کسی کا کوئی مشغلہ نہ ہو تو اُس کی زندگی بے مزہ اور بے لطف سی ہو۔ ہر ایک کو اپنا معاش زندگی کمانے کے لیئے سخت اور مشکل ترین کام کرنے پڑتے ہیں اس لیئے زندگی میں رنگ بھرنے کے لیئے مشغلے کا ہونا بہت ضروری ہے۔

 

اس لیئے خود کو خوش کرنے کے لیئے میرا بھی ایک مشغلہ ہے جسے میں فارغ وقت میں کر کے لطف اندوز ہوتا ہوں اور خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے میری زندگی میں کتاب بینی جیسا مشغلہ مجھے عطا کیا ہے جو مشغلے کے ساتھ ساتھ وقت گزارنے کا ایک بہترین مصرف ہے۔ کتاب بینی کی میری زندگی میں اہمیت مشغلے سے کہیں زیادہ ہے۔ مجھے کتابوں سے بہت پیار ہے۔ کتابوں میں بھی خاص طور پر اردو ناول بڑے شوق سے پڑھتا ہوں۔

 

ناول اپنے اندر ایک مکمل خیالی دنیا رکھتے ہیں زندگی کے نشیب و فراز پر بھرپور روشنی ڈالتے ہیں۔ کسی بھی منظر کو اتنے خوبصورت انداز میں بیان کیا جاتا ہے کہ بندہ اس میں کھو سا جاتا ہے۔ کہانیوں کے کرداروں کے ساتھ ساتھ میں بھی ویسا ہی محسوس کرتا ہوں اداس منظر میں میرے بھی آنسو نکل پڑتے ہیں اور مزاحیہ سین میں ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جاتا ہوں۔

ناول فارغ وقت کو استعمال میں لانے کا بہترین ذریعہ ہیں، ناول میں نہ صرف ایک کہانی ہوتی ہے بلکہ مصنف اپنی تحریر کے ذریعے ہمیں کوئی نہ کوئی سبق دے رہا ہوتا ہے۔ ناولوں میں ہمیشہ ایک اچھا سبق ہوتا ہے۔ وہ ہمیں اخلاقیات، دیانتداری، محبت، عزت، مساوات اور انسانیت کا درس دیتے ہیں۔ پس ناول ہمیں اخلاقی اقدار کا درس دیتے ہیں۔


 

ناول اس کے ساتھ ساتھ اچھی معلومات کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں، کسی بھی پس منظر میں لکھے گئے ناول کو پڑھ کر آپ اس معشرے کی ثقافت اور تہذیب و تمدن کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ ہم ناول کے ذریعے اس معاشرے کی روایات، تہذیب، طرز ذندگی اور معاشرت کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم اس کے ساتھ ساتھ بغیر سفر کیئے اس جگہ کے مناظر کی بھی تصویر کشی کر سکتے ہیں حتیٰ کہ اس جگہ کے لوگوں کے مزاجوں تک کو ہم جان سکتے ہیں۔


 

اور جب میں پریشان ہوتا ہوں تو میں ناول ہاتھ میں لے لیتا ہوں اور اسے پڑھنا شروع ہو جاتا ہوں جس کے نتیجے میں دنیا کی ساری پریشانیاں مجھ سے دور ہو جاتی ہیں۔ ناول میرے لیئے سکون کی دوا جیسا ہے۔

 

مجھے پڑھنے کے ساتھ ساتھ لکھنے کا بھی بہت شوق ہے اس لیئے میں نے فلم اینکس کا انتخاب کیا ہے تا کہ میں اس سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا علم بلاگز کی صورت میں دوسرے کے ساتھ شیئر کریں۔

 



About the author

zainbabu

My name is zain ul abidin. I am a player of gymnastic and karate. i joined bitlanders at 11th jan 2014.

Subscribe 0
160