منفی جذبات و احساسات، خوبصورتی کے دشمن(حصہ اول)

Posted on at


 

کیا آپ نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ خوبصورتی کیا چیز ہے ،شاید قوس قزح کے رنگ ، سرسبز و شاداب وادیاں ، ہرے بھرے لہلہاتے کھیت ،معصوم بچے کی قلقاریاں ، محبوب کی ددل لبھاتی ادائیں ،بہتے جھرنے ، موسیقی یا پھر آنکھوں کو لبھاتا ہوا حسن ، جی ہاں یہ سب کچھ بہت خوبصورت ہے۔

اس دنیا میں ہر انسان کی یہی خواہش ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئے چاہے مرد ہو یا عورت ہم سب خوبصورت اور حسین نظر آنا چاہتے ہیں خصوصاً عورتون میں خوبصورت نظر آنے کی خواہش قدرتی طور پر پائی جاتی ہے اور ہر عورت سب سے خوبصورت اور منفرد نظر آنا چاہتی ہے دنیا بھر مین عورتیں اپنے حسن کے نکھارنے کے لیے قدیم سے قدیم اور جدید نسخے آزماتی رہتی ہے کبھی اپنے رنگ کو گورا کرنے کےلیے کریموں اور لوشنز کا استعمال کرتی ہے تو کبھی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ مرکبات کا استعمال کرتی ہیں کچھ ہومیو پیتھک طریقہ علاج کو اپناتی ہے  کچھ ماہرامراض جلد سے مشورے لیتی ہیں تو کچھ خواتین تھک ہار کر روحانی علاج کرواتیں ہے غرض یہ کہ بے حد خوبصورت اور حسین نظر آنے کے لیےہر کوشش کرلی جاتی ہے

مثبت جزبات و احساسات ہر انسان کی شخصیت اور حسن میں کشش اور جاذبیت پیدا کرتے ہیں جبکہ منفی جزبات و احساسات انسان کی شخصیت کو ظاہری اور باطنی دونوں نقصان پہنچاتے ہے اور دوسرے لوگ ایسی شخص سے دور بھاگتے ہیں چہرہ انسان کی شخصیت کا آیئنہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ ہی اسکے جذبات اور احساسات اور دلی کیفیت کا آیئنہ دار ہوتا ہے دکھ اور پریشانیاں انسان کو اندر سے کھوکھلا  کرتی ہے اور چہرے کا نور بھی چھین لیتی ہے

اس زمانے میں ہر کوئی کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا ہے کوئی بے روزگاری سے پریشان ہے کوئی جیون ساتھی یا محبوب کی بے وفائی کا شکار ہے  جب دل دکھوں سے بوجھل ہو ، روح غموں سے گھائل ہو تو خوبصورت نظر آنے کے لیے لاکھوں کوششیں کرلی جائیں تب بھی کار گر ثابت نہیں ہوتیں۔

    



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160