بالوں کے لئے ٹپس پارٹ1

Posted on at



لمبے، گھنے، خوبصورت سیاہ چمکتے بال ھر لڑکی کا خواب ھوتا ھے۔ ایسے بالوں کا اپنا ھی حسن ھوا کرتا ھے۔ لمبے گھنے بال دوسروں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ خوبصورت بالوں والی خواتین خود پر فخر محسوس کرتی ہیں۔


لیکن آج کل بہت سی خواتین اور کم عمر لڑکیوں کا مسئلہ قبل ازوقت بالوں کا سفید ھونا ھے۔ جس سے نہ صرف ان کی شخصیت تباہ ھو جاتی ھے بلکہ انہیں دوستوں کے سامنے شرمندگی محسوس ھونے لگتی ھے۔



اگر جوانی گزرنے کے بعد بال سفید ھونے لگیں تو یہ بات پریشان کن نہیں ھوتی کیونکہ یہ عمر کا تقاضا ھوتا ھے۔ لیکن اگر وقت سے پہلے بال سفید ھونے لگیں تو اس کا مطلب بالوں کا مرض ھے۔ یا تو کمزوری کی وجہ سے بال سفید ھوتے ہیں یا پھر کسی بیماری کے سبب۔ قبل از وقت بالوں کے سفید ھونے کی بہت سی وجوہات ھوتی ہیں۔ ان میں سے چند وجوہات ھم آپکو بتاتے ہیں۔


پرانا نزلہ زکام، ذہنی پریشانیاں، خراب غذائیں، سستے شیمپو یا پھر صابن کا استعمال، ہیراسپرے،ہیر ڈرائیر کا زیادہ استعمال، بالوں کو کیمیکل سے دھونا بھی نقصان دہ ھے۔



کچھ لوگوں میں بالوں کا قبل از وقت سفید ھونا موروثی بھی ھوتا ھے۔ بال خواہ کسی بھی قسم کے ھوں اگر ان کی اچھی دیکھ بھال نہ کی جائے تو قبل از وقت سفید ھونا شروع ھو جاتے ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بالوں کی نوعیت کیا ھے بس ان کو مناسب توجہ کی ضرورت ھوتی ھے۔


بالوں کے تیزی سے سفید ھونے کو روکا تو نہیں جا سکتا لیکن انہیں مناسب دیکھ بھال سے کسی حد تک کم کیا جا سکتا ھے۔بالوں کو سفید ھونے سے روکنے کے لئے چند احتیاطی تدابیر درج ذیل ہیں۔


تیزی سے سفید ھوتے بالوں میں ہفتے میں ایک بار کسی بھی تیل سے اچھی طرح مالش کر دیں۔


اگر آپ بالوں کو دھونے کے لئے مناسب شیمپو کا استعمال کریں تو بھی بالوں کو سفید ھونے سے روکا جاسکتا ھے۔




About the author

160