پولو شمالی علاقہ جات کا مقبول ترین کھیل

Posted on at


پولو شمالی علاقہ جات کا روایتی اور مقبول ترین کھیل ہے۔ شمالی علاقوں میں کھیلا جانے والا پولو اپنے منفرد فری سٹائل انداز کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت پا چکا ہے۔ فری سٹائل ہونے کی وجہ سے اسے خطرناک کھیل تصور کیا جاتا ہے۔ کیونکہ اکثر کھلاڑی گھوڑوں سے گر جاتے ہیں۔ جس سے بعض اوقات انکی موت بھی واقع ہو جاتی ہیں۔ پولو میں دونوں ٹیمیں چھ چھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔ دوران کھیل کھلاڑی یا گھوڑا بدلنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ پولو گراونڈ کی لمبائی زیادہ اور چوڑائی کم ہوتی ہیں۔ کھیل کے دوران گھوڑوں اور کھلاڑیوں کو جوش دلانے کے لیئے ایک طرز کا مقامی بینڈ بجایا جاتا ہے۔ شمالی علاقہ جات کے پانچوں اضلاع بشمول چترال، ہر جگہ سارا سال پولو کھیلا جاتا ہے۔ اہم تہواروں کے علاوہ موسم بہار میں جشن بہار اور موسم خزاں میں جشن آزادی کے حوالے سے ٹورنامنٹ منعقد کیئے جاتے ہیں۔



جس میں تمام علاقائی اور مختلف محکموں کی ٹیمیں حصہ لیتی ہے۔ سب سے بڑے ٹورنامنٹ شمالی علاقوں کے مرکزی شہر گلگت میں جشن بہار اور جشن آزادی کے نام سے انعقاد ہوتا ہے۔ ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیئے ناردرن ایریا کے دیگر اضلاع سے شائقین کے علاوہ غیر ملکی سیاحوں کی کافی بڑی تعداد بھی شریک ہوتی ہیں۔ جس سے نہ صرف سیاست کے شعبہ کو فروغ حاصل ہوا ہے بلکہ بین الاقوامی طور پر ان علاقوں کو خاصی شہرت مل چکی ہے۔



ماضی میں جب یہاں راجاؤں کا نظام رائج تھا۔ اس وقت راجاؤں کی طرف سے  پولو ٹیمیوں کی مکمل سرپرستی کی جاتی تھی۔ اور مختلف ریاستوں کے درمیان گلگت میں مقابلے منعقد ہوتے تھے۔ جن میں ریاست پونیال اور ریاست نگر کی ٹیمیں زیادہ مشہور تھیں۔ ان دونوں ریاستوں کے درمیان اکثر فائنل کھیلے جاتے تھے۔



راج گیری نظام کے خاتمے کے بعد سے علاقائی ٹیمیں اپنی انفرادی حیثیت سے شرکت کرتی ہیں۔ 



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160