موسیٰ علیہ سلام ٣

Posted on at


حضرت شعیب علیہ سلام کی بیٹیوں میں سے ایک بیٹی واپس آئی تو موسیٰ علیہ سلام کو تالاب کے کنارے بیٹھے پایا جو اس وقت بھوک اور تھکن کی حالت میں تھے . لڑکی نے آ کر کہا کہ

میرا باپ آپ کو بلا رہا ہے تا کا آپ کو یہ کام کی مزدوری ادا کرے

 

جب موسیٰ علیہ سلام ، شعیب علیہ سلام کے گھر کا کر ملے تو اپنا سارا ماجرا ان کو سنا دیا . شعیب علیہ سلام بہت بوڑھے ھو چکے تھے اور بڑھاپے کی وجہ سے آپ کی آنکھوں کی روشنی بھی زائل ھو چکی تھی . آپ علیہ سلام کی بیٹیوں میں سے ایک نے کہا کہ

ابا جان ! ان کو نوکر رکھ لیں ، بہتر نوکر وہ ہوتا ہے

جو طاقتور اور امانت دار ھو

 

 

شعیب علیہ سلام نے موسیٰ سے کہا کہ میں چاہتا ھوں کہ اپنی بیٹیوں میں سے ایک کو تمھارے ساتھ بیاہ دوں اس شرط پہ کہ تم آٹھ سال میری ملازمت کرو اور اگر دس سال پورے کر لو تو وہ تمہاری مرضی پہ منحصر ہے ، انشا الله تم مجھے نیکیوں میں پاؤ گے

حضرت موسیٰ علیہ سلام نے کہا کہ میرے اور آپ کے درمیان یہ اقرار ھو چکا ، اب یہ مدت آٹھ سال یا دس سال ھو، میری مرضی پر ہے

 

                                               

 

حضرت موسیٰ علیہ سلام نے اپنی میعاد پوری کر دی تو شعیب علیہ سلام سے اجازت لے کر اپنے آبائی وطن واپس آ گئے . حضرت شعیب علیہ سلام کے ساتھ قیام کے دوران آپ کو تزکیہ نفس اور صفائی باطن کا موقع ملا جس سے آپ نے بھرپور فائدہ حاصل کیا

یہ بھی انتظام اللہ نے خود فرمایا تھا تاکہ آگے جا کر آپ کو نبوت اور رسالت سے سرفراز کیا جانا تھا

 

بقیہ حصّہ اگلے بلاگ میں شایع ھو گا

شکریہ الله حافظ

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160