پاکستان میں تعلیم کی مخدوش صورتحال!

Posted on at


 


 


آجکل سائنس کی ترقی کا دور ہے اور اس ترقی کا واحد زریعہ تعلیم کے میدان میں کامیابی ہے۔


جس ملک میں تعلیم کی شرح زیادہ ہے وہ ملک اتنا ہی ترقی یافتہ اور خوشحال ہے ۔زندگی کا ہر شعبہ جس میں ترقی ہو رہی ہے چاھے وہ اناسانی زندگی کی ضروریات ہیں یا ملک ترقی کیلۓ اہم سب سے بنیادی جز تعلیم ہے اور تعلیم ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ترقی یافتہ ممالک کی صف میں جو بھی ممالک ہیں ان میں تعلیم کی شرح بہت زیادہ ہے بنسبت ان ممالک کے جو ترقی پذیر ہیں۔



پاکستان میں تعلیم کی صورتحال بہت مخدوش ہے۔سب سے پہلی بات تو یہ کہ پاکستان میں تعلیم کی شرح لگ بھگ ۵۰ فیصد ہے۔اور اس میں بھی زیادہ تعداد مرد حضرات کی ہے۔خواتین کی تعداد انتہائی کم ہے۔


ہمارے ملک میں تعلیم کے نظام میں موجود خامیاں ،حکومت کا تعلیم پر دھیان نہ دینا ،سکولوں کی کم تعداد،تعلیم کیلۓ کم بجٹ اور تعلیم نسواں کی مخالفت ایسے مسائل ہیں جو کہ پاکستان میں تعلیم کی ابتر صورتحال کی وجہ ہیں۔



شہری علاقوں میں تعلیم کی صورتحال کچھ حد تک بہتر ہے۔مگر چونکہ پاکستان کی ستر فیصد سے  زائد آبادی دیہی علاقوں میں بسی ہوئی ھے ۔اور ان دیہی علاقوں میں تعلیم کی شرح بہت کم ہے اور خاص طور پر دو صوبے اسکی لپیٹ میں ہیں ۔جہاں پر بے روزگاری اور دہشت گردی جیسے مسائل بھی موجود ہیں اور یہ دو صوبے(بلوچستان اور خیبر پختونخواہ ) ہیں ۔ان علاقوں میں تعلیم نسواں کی مخالفت بہت زیادہ ہے۔اور اسکی وجہ ان علاقوں کی روایات اور رسم و رواج ہیں ۔قبائلی علاقوں مین تو صرف پرائمری سکولوں کی حد تک تعلیم محدود ہو کر رہ گئی ہے۔بلکہ بعض علاقوں میں تو بالکل نہیں ہے۔



آجکل پاکستان کی جو صورتحال جا رھی ہے،اور اسکو جیسے مسائل کا سامنا ہے تو ان کو اگر لکھنے بیٹھ جائیں تو کئی دفتر بھر جائیں گے۔مگر جو اہم مسائل ہیں ان میں تعلیم کی کمی سر فہرست ہے اور اسکے بعد دہشت گردی ،بے روزگاری،عدل وانصاف کی کمی۔کرپشن،خوراک کا بحران ،توانئی کا بحران ۔مہنگائی ،یہ سب چیزیں سرفہرست ہیں اور ان سب کا ہماری زندگیوں پر بہت گہرا اثر ہوتا ھے۔


ایک لڑکی ہونے کے ناطے جب میں بعض علاقوں کے بارے میں سنتی ہوں یا اپنے ارد گرد ایسے واقعات و حالات دیکھتی ہوں کہ جس میں خواتین کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے میں ظلم وزیادتی ہو رہی ہوتی ہے تو سوچتی ہوں کہ اس ملک کا کیا بنے گا ۔جس ملک کی مائیں ان پڑھ اور ایک ادنی مخلوق سمجھی جائیں ۔توبہت تکلیف ہوتی ہے ۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ھےاور مردوزن دونوں کے حقوق واضح طور پر بیان کیۓ ہیں ،لیکن جب حق تلفی کو دیکھتی ہوں تو بھت دکھ ہوتا ہے۔۔



پاکستان میں تعلیم کی صورتحال اگر بہتر کرنئ ہے تو اس کے لۓ  خصوصی طور پر خواتین کی تعلیم کے بارے میں سنجیدگی سے عملی اقدامات کرنے ہوں گے کیوں کہ ایک ماں اگر خواندہ ہوگی تو اپنے بچوں کی پرورش اور تعلیم دونوں کا بھرپور خیال رکھ سکے گی اور اگر ماں ہی ان پڑھ ہو تو اپنے بچوں کو کیا سکھاۓ گی۔



اور مشہور زمانہ جرمن  ھٹلر نے کہا تھا کہ تم مجھے پڑھی لکھی مائیں دو میں تمکو ترقی یافتہ جرمنی دونگا۔یعنی اس نے ملک کی ترقی کو خواتین کی تعلیم قرار دیا تھا اور اگر پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آنا چاہتا ہے تو تعلیم ،اور خاص طور پر تعلیم یافتہ خواتین اس میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں حکومت پاکستان کو چاہیۓ کہ وہ تعلیم نسواں پر خصوصی توجہ دے تا کہ خواتین بھی مرد حضرات کے شانہ بشانہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔


 



About the author

Aiman-Habib

My name is Aiman ,And iam a student in KPK University.And now I am bloger at filmannex..AND feeling great to join filmannex.

Subscribe 0
160