وہ ہم سے بچھڑے تو یہ احساس ہوا

Posted on at


کہتے ہیں کہ ہر انسان جو اس دنیا فانی میں آیا ہے یا ہر زی روح کو موت کا ذائقہ ایک دن ضرور چکھنا ہو گا


قرآن کریم کی آیت کا مفھوم بھی یہی ہے کہ


ہر نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے


انسان جب دنیا میں آتا ہے تو اپنے ساتھ سب کچھ ہی لے کر آتا ہے ۔ مطلب کہ اپنا رزق ، اپنے رشتے ، تعلقات تک ۔ کیونکہ جب وہ پیدا ہوتا ہے تو اس کو ہوش آنے کے ساتھ ساتھ اپنے رشتے بھی سمجھ آنے لگ جاتے ہیں ۔ پھر ان سے اتنی زیادہ انسیت ہو جاتی ہے کہ ان سے دور جانے کا تصور بھی اسے ڈرا دیتا ہے ۔ اور وہ ہمیشہ ہی ان کے ساتھ رہنا چاہتا ہے ۔ لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے کیونکہ زندگی میں خوشی اور غم ساتھ ساتھ ھیں ۔ انسان کے وہ رشتے بھی اسے ہمیشہ کیلئے چھوڑ جاتے ہیں ۔ جن کے بنا ایک پل بھی بتانا مشکل لگتا ہے ۔



میں آج بھی انہی رشتوں پر بات کرنے جا رہا ہوں جو ہمیں ہمیشہ کیلئے چھوڑ گئے ہیں ۔ جن کے جانے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا ۔ میرے بابا کے بڑے بھائی یعنی مرے تایا جان اور انکے بڑے بیٹے یعنی مرے کزن محمد اشرف یکے بعد دیگرے ہمیں اور اپنے گھر والوں کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ کر اس دنیا فانی سے چل بسے ۔ وہ جب تک ہمارے ساتھ تھے ہمیں کبھی بھی کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑا تھا ۔ لیکن ہمیں اس بات کا اندازہ بھی نہیں تھا کہ وہ دونوں اچانک ہی ہم سے اتنی دور چلے جائیں گے ۔ اگر ناراض ہو کر جاتے تو ہم انھیں واپس لے آتے ۔ لیکن کیا کریں وہ وہاں ہیں جہاں سے کبھی کوئی لوٹ کر واپس نہیں آیا ۔



انسان کو رشتوں کی قدر بھی تب ہی ہوتی ہے جب وہ اس سے بچھڑ جاتے ہیں ۔ اور ان کے بچھڑنے کے بعد اس بات کا شدت سے احساس ہو رہا ہے کہ وہ ہمارے لئے کتنے قیمتی تھے ۔ اپنے گھر والوں کیلئے کتنے قیمتی تھے ہر دکھ درد کے ساتھی ۔ ایک ہستی بستی فیملی کے دو اہم رکن ان کے بچھڑ جانے کے بعد اس بات کا احساس ہوا کہ سچ میں ہر شخص نہیں ہوتا ہمیشہ کیلئے ۔ وہی فیملی جس میں سب ہںستے مسکراتے اپنی زندگیاں گزار رہے تھے لیکن پھر اچانک جیسے کسی کی نظر لگ گئی ہو ۔ میں دونوں کیلئے بس اتنا کہوں گا



                       بزم یاراں کو صدا مہکاتے رہے


                     عجب شخص تھے صحراؤں میں گل کھلاتے رہے


                       ظرافت میں نہ تھا کوئی انکی مثل


                   بے رنگ محفلوں کو کشتہ زعفران بناتے رہے


میری یہ رب کی ذات سے دعا ہے کہ اللہ انہیں جنت الفردوس کے اعلی مقامات میں جگہ عطا فرماۓ اور ہم سب کو صبر جمیل عطا فرماۓ ۔ آمین     



About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160