انسانی سوچ اور کردار

Posted on at


سوچ ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو دانا اور بہتر بناتی ہے اور بڑا وقت ایک ایسی سوچ ہے ۔ جو انسان کو اپنوں میں چھپے پراۓ اورپرائیوں میں چھپے اپنے مل جاتے ہیں ۔ سوچ انسان کو دوسروں میں بہتر بناتی ہے ۔



ہمیشہ اپنی سوچ کو مثبت رکھنا چاہیے کیونکہ سوچ ہمارے کردار کو بہتر بناتی اور دوسروں میں الگ رکھتی ہے ۔ اگر سوچ اچھی ہو گی تو وہ خود ہی دوسروں میں آپ کے کردار کو بہتر بناۓ گا ۔



اگر کسی کردار کو دیکھنا چاہتے ہو تو اپنے برے وقت میں اس سے مدد مانگو اگرساتھ دے تو وہ ایک خوبصورت کردار کا مالک ہے ۔ کیونکہ وو اپنے اگلے وقت کے بارے میں سوچ کے آپ کی مدد کرتا ہے ۔


ایک منفی سوچ رکھنے والا انسان کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا ۔ کیونکہ وہ ہر ایک چیز غلط راستے پر ہی لے کر آیے گا ۔ چاہے آپ اسکا کتنا ہی اچھا کیوں نہ کر دیں ۔


ایک تنگ نظر انسان ہمیشہ ایک مثبت سوچ رکھنے والے انسان کو غلط ثابت کرنے میں لگا رہتا ہے ۔ اسکو اس کام میں خود ہی کیوں نہ نقصان اٹھانا پڑے ۔


یہ اس دنیا کی فطرت میں شامل ہے کہ خود کو سب سے بہتر سمجھے اوردوسروں کو حقیر سے حقیر تر ۔



اسلئے ایک دانا اور عقل مند انسان دوسروں کو بھی سوچ اور کردار کو بہتر بنانے کا ہی کہے گا اور اگر کوئی انسان تم سے جلن محسوس کرے تو اس پر خوش ہو جاؤ ۔ کیونکہ وہ تم کو خود سے بہتر مانتا ہے ۔ یہ انسان کی سوچ ہی ہوتی ہے جو اسے اچھے اور برے میں تمیز کرنا سکھاتی ہے ۔ وہ اپنی سوچ کے ذریعے ہی اس بات میں فرق کر سکتا ہے کہ کیا اچھا ہے اور کیا برا کیا ۔نیکی ہے اور کیا بدی کس کام کے کرنے میں اس کا فائدہ ہے اور کس میں نقصان




About the author

160