اسلامی معلومات حصّہ ٦

Posted on at


 

 

حضرت ابراہیم علیہ سلام کہ ذکر الله تعالیٰ نے قرآن مجید میں ٢٩ بار کیا

آپ علیہ سلام کے والد کو آزر کے نام سے جانا جاتا ہے

حضرت ابراہیم علیہ سلام سب انبیا کرام میں پہلے نمبر پر آتے ہیں ، جن کی داڑھی سفید ھوئی

انبیاء کرام میں سب سے پہلے ختنہ بھی جناب ابراہیم علیہ سلام نے ہی کیا ، اس وقت ان کی عمر ٩٩ برس تھی

حضرت ابراہیم علیہ سلام کی شریک حیات کی تعداد ٣ ہے

حضرت سارہ

حضرت ہاجرہ

حضرت قطورہ

                           

جب خدائی کا جھوٹا دعوی کرنے والے نمرود نے ابراہیم علیہ سلام کو آگ میں ڈالا ، تب آپ کی عمر ایک روایت کے مطابق ١٦ برس تھی

سات دن کی مدت تک آپ علیہ سلام کو آگ میں ڈالنے کے لئے اس آگ کو دہکایا گیا

اور آپ علیہ سلام کو ایک روایت کے مطابق چالیس دن تک آگ میں رکھا گیا

جس مکان میں آپ علیہ سلام کو آگ میں پھینکا گیا ، اس مکان کی اونچائی ٣٠ گز اور چوڑائی ٢٠ گز ہاتھ تک کی تھی

ابراہیم علیہ سلام کے بیٹے اسماعیل علیہ سلام کا ذکر الله تعالیٰ نے اپنی آخری کتاب قرآن مجید میں ١٢ مرتبہ فرمایا ہے

 

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن  



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160