کلیوں والے فراک، پھر بہار دکھانے لگے

Posted on at


تیز رفتار ترقی اور میڈیا کے اس دور میں نت نئے فیشن متعارف ہونے لگے ہیں۔ خواتین کو دنیا میں بدلتے موسموں کے ساتھ تبدیل ہوتے فیشن کا بھی میڈیا کے ذریعے بخوبی ادراک ہونے لگا ہے۔ اب خواتین ہر اس فیشن کو اپنانے کی کوشش کرتی ہیں۔ جو اس وقت دنیا بھر میں مقبول ہوتا ہے۔ ایسا کیوں نہ ہو سجنا سنورنا عورت کا پیدائشی حق جو ہوا۔ اسلیئے ہر تقریب کی تیاری وہ دل و جان سے کرتی ہے۔ تا کہ سب سے منفرد نظر آۓ۔ منفرد نظر آنے کی جبلی فطرت کی وھہ سے خواتین دنیا بھر کے فیشن سے باخبر رہنا چاہتی ہیں۔

کوئی فیشن کچھ عرصہ ان رہنے کے بعد آؤٹ ہو جاتا ہے۔ اور اسکی جگہ نیا فیشن لے لیتا ہے۔ جو دراصل کسی پرانے فیشن کا احیا ہی ہوا کرتا ہے۔ عموماً لڑکیاں بالیاں اپنی نانی دادی کے زمانے کے فیشن دوبارہ اپنا لیتی ہیں۔ اگر اس تناظر میں دیکھیں تو خواتین میں اس وقت گھاگھرے دار اور امبریلا کٹ فراک ایک بار پھر مقبول ہونے لگے ہیں۔ انکو انار کلی فراک بھی کہا جاتا ہے۔

ایک سے زائد کلیوں والے امبریلا کٹ فراک یا قمیص کو مختلف شکلوں میں تیار کیا جا سکتا ہے۔ اس پر ہلکی سی کشیدہ کاری اور ڈیزائنگ آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کا پتہ دیتی ہے۔ بالخصوص کالج اور یونیورسٹی کی بچیاں اسکی جانب پھر راغب ہو رہی ہیں۔ مغلیہ دور کے اس دل پسند فیشن کو ایک بار پھر مقبولیت حاصل ہونے لگی ہے۔ خواتین شادی بیاہ یا کسی بھی گھریلو تقریب میں کلیوں والی فراک پہننا پسند کرنے لگی ہیں۔ مارکیٹ میں بھی خواتین کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوۓ ریڈی میڈ گارمنٹس میں ہر طرح کے فراک ڈیزائن کیئے گئے ہیں۔ تاہم فیشن میں ان ہونے کی وجہ سے انکی قیمت کچھ زیادہ ہے۔ تاہم لڑکیاں انہیں شوق سے خرید رہی ہیں۔ انکی خرید میں اسی اضاٖفے کی وجہ سے انکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہ فراک مہنگے ہونے کے باوجود خواتین کی پسند بن رہے ہیں۔ شادی بیاہ کے مواقع پرایسے فراک زیادہ پہنے جا رہے ہیں۔ 



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160