رسول کریم کی خصوصیت حصّہ اول

Posted on at


                                       

الله تعالیٰ جو کہ اس جہاں کا اور سب کائنات میں بسنے والے جہانوں کا رب ہے جن کا ہمیں زرہ بھی علم نہیں ، وہ رب العالمین ہے جس کا مطلب ہی یہ ہے کہ تمام جہانوں کو پالنے والا . الله تعالیٰ نے یہ دنیا بنائی اور پھر اپنے ایک لاکھ چوبیس ھزار پیغمبروں کو مختلف اوقات میں دنیا کے مختلف حصّوں مئی معبوث فرمایا ، تاکہ بنی نوع انسانیت اس ذات رحیمی کو جان سکے اور صرف اسی کے آگے سر کو جھکاۓ

 

اس بلاگ میں ، میں اپنے پیارے نبی صل الله علیہ وسلم کی ان خصوصیات پر روشنی ڈالنا چاھوں گا کہ جس کی بنا پر آپ سب نبیوں کے آخر میں آنے ک باوجود سب سے افضل قرار پاۓ

بلا شبہ ان کی خصوصیات کو الفاظ میں قلم بند کرنا یا تمام خصائص کا احاطہ کرنا عقل و فہم انسانی کے بس کی بات نہیں مگر کوشش سے کچھ خصائص کا ذکر کرتا ھوں

 

 

آپ صل الله علیہ وسلم کا ظہور سب پیغمبروں کے آخر میں ھوا ، اور الله نے آپ کے سر پہ تاج ختم الانبیاء سجا دیا

آپ صل الله علیہ وسلم کو الله تعالیٰ نے اپنے سب سے عزیز محبوب کا رتبہ عطا کیا ، اور آپ سے محبت کو مومنوں کے لئے اور ان کے ہر امتی کے لئے لازم و ملزوم اور ایمان کا حصّہ ٹھہرا دیا اور واضح طور پر فرما دیا کہ آپ سے محبت کے بغیر ایمان مکمل ہی نہیں

 

نبی کریم صل الله علیہ وسلم سب انبیاء کرام میں وہ واحد نبی ہیں جن کو الله تعالیٰ نے یہ اعلی رتبہ و مقام عطا فرمایا کہ روز محشر آپ کی شفاعت ھو گی جس کو الله تعالیٰ قبول فرماۓ گا اور اس طرح آپ کو سب نبیوں سے اعلی درجہ عطا فرمایا

 

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن  



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160