اچھے برانڈ استعمال کرنے کا فائدہ ہے

Posted on at


اچھے برانڈ استعمال کرنے کا فائدہ ہے :



اگر یہاں میں اپنی بات پاکستان میں موجودہ استعمال ہونے والے مشہور برانڈ کے حوالے سے کرونگا کیونکہ اکثر لوگ برانڈ کو چوننے میں غلطی کردیتے ہیں چونکہ تجربہ کی بنا پر اگر میں اپنا تجربہ یہاں آپکے سامنے رکھونگا تو اس سے اپ ضرور مستفید ہونگے.



پاکستان میں اگر برانڈ کی کپڑوں کے لحاظ سے بات کی جاتی ہے تو لوگوں کی زبان پہ ان برانڈز کا نام اتا ہے جو کہ چیزیں سستی قیمت پی دیتی ہیں لیکن میں یہاں اختلاف کرونگا کیونکہ وہی سستی چیزیں وقت سے پہلے پرانی اور خراب ہوجاتی ہے اور پھر نقصان ہی ملتا ہے کیونکہ اپ تو وہ چیز ہر صورت میں استعمال کرینگے تو آپکو دوبارہ خرچہ کرکے وہی چیز یا اس سے ملتی جلتی چیز خریدنی پڑیگی.


 



اگر تجربہ کے لحاظ سے اپنی بات کو اگے بڑھاؤں تو میرے خیال میں پاکستان میں بہت اچھے برانڈز موجود ہیں لیکن صرف آپکو پہچاننے کی ضرورت ہے ان برانڈز میں آپکو کافی ساری چیزیں اچھی معیار کی مل جاتی ہیں جوکہ اپ سالوں استعمال کروگے پر کوئی فرق نہیں پڑیگا اور یہی اک بہت بڑی خاصیت ہے برانڈڈ اشیا کی .



میرا اپنا ذاتی خیال بھی یہی ہے کے اگر اپ کوئی چیز ١٠ کی مقدار میں خریدتے ہیں تو بہتر یہی ہے کہ اپ وہی چیز ٢ یا ٣ کی مقدار میں خریدں اور کوئی اچھے برانڈ کی خریدں.



About the author

Hina_ahmed

Hi! I am Hina Ahmed

Subscribe 0
160