جنوبی پنجاب کا بہترین پرایئویٹ ادارہ

Posted on at


 میں آج جس موضوع پر بات کرنے جارہا ہوں۔ وہ جنوبی پنجاب پاکستان کا سب سے بہترین پرایئویٹ ادارہ ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب ہے۔ میں یہ سب اس لیے نہیں کہہ رہا ہوں کہ میں خود اس ادارے کا طالب علم ہوں۔ بلکہ یہ سب میں اس لیے کہہ رہا ہوں۔ کیونکہ یہ ادارہ تعریف کا حق دار ہے۔ اور کسی کی تعریف کا محتاج بھی نہیں ہے۔ اس ادارے کے دو کیمپس ہیں۔ ایک کیمپس ملتان شہر کے وسط میں ہے جسے ہم سٹی کیمپس بھی کہہ سکتے ہیں۔ اور دوسرا کیمپ شہر کے تھوڑا دور واقع ہے۔ جسے ہم مین کیمپس کہتے ہیں۔ ہماری یونیورسٹی کے مین کیمپس کے تین بلاک ہیں۔ اور ایک ایڈمن بلاک بھی ہے۔ ابھی یہ زیر تعمیر ہے۔ مطلب کہنے کا یہ ہے کہ ابھی تک دو بلاک پورے ھو چکے ہیں۔ اور دو ابھی زیر تعمیر ہیں۔


یونیورسٹی کا تمام سٹاف اور ٹیچر بہت اچھے ہیں۔ اور ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ہیں۔ ہونیورسٹی مختلف قسم کے کورس کرواتی ہے۔ جن میں


تمام ٹیکنالوجی میں کورسز کروا رہی ہے۔B.S,B.S.C.S,M.C.S,B.B.A  


پڑھائی کے ساتھ ساتھ یہ یونیورسٹی مختلف قسم کے پروگرامر بھی کرواتی ہے۔ جنہیں ہم ایکسٹرا سرکولر سرگرمیاں بھی کہ سکتے ہیں۔ جن میں کھیلوں اورفن جیسے پروگرام شامل ہیں۔


اس یونیورسٹی کی سب سے اچھی بات ہے۔ یہاں پر کسی بھی طالب علم کو اپنی صلاحتیں اجاگر کرنے کاموقع دیا جاتا ہے۔ کسی بھی طالب علم میں چھپی ہوئی صلاحتیں باہر نکالنے کیلئے اور انہیں اجاگر کرنے کیلئے اسے مختلف طرح کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ ہر سال اس ادارے کی طرف سے گانے کے مقابلے ہوتے ہیں۔ جس میں ہر طالب علم کو پرفارم کرنے کیلئے موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ جو کہ وائزآف آئی ایس پی کے نام سے منعقد کیا جاتا ہے۔ اور جیتنے والے کو پوراسال اس اعزازسے نوازا جاتا ہے۔ اور پھر اگلے سال اس کو اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے زیادہ محنت کروائی جاتی ہے۔


آخر میں بس میں اتنا کہوں گا کہ جس طرح کسی بھی انسان کو اپنا گھر عزیز ہوتا ہے۔ اسی طرح تعلیمی ادارہ بھی اس کیلئے بھی اتنی ہی حیثیت رکھتا ہے۔ اور مجھے فخر ہے کہ میں اس تعلیمی ادارہ کا حصہ ہوں۔


   میری دعا ہے کہ ہمارا یہ ادارہ دن دگنی رات چگنی ترقی کرے۔



About the author

160