کسب حلال

Posted on at


کسب حلال کے معانی ہے حلال کی کمائی یعنی روزی کمانے کے لئے ایسے ذرائع اختیار کیے جائیں۔ جو اللہ اور اس کے رسولؐ نے جائز قراردیے ہوں۔ دھوکے فریب کے ذریعے سے کسی کا حق نہ مارا ہو۔ کسی کی مجبوری سے فائدہ نہ اٹھایا ہو۔ کسی کے ساتھ ظلم و زیادتی نہ کی گئ ہو اور کسی کو نقصان پہنچاکر فائدہ حاصل نہ کیاگیا ہو۔ اسلام نےکسب حلال پر بہت زور دیا گیاہے۔ حضرت محمدؐ نے محنت اور حلال طریقے سے کمانے والے کو اللہ کا دوست قراردیا ہے۔


حلال کمائی سے انسان میں عزت نفس پیدا ہوتی ہے۔ اور وہ دوسروں کی محتاجی سے بچا رہتا ہے۔ حلال طریقے سے کمائی گئی روزی کو انسان فضول کاموں میں ضائع نہیں کرتا اسے دلی سکون حاصل ہوتا ہے۔ اور وہ حرام سے محفوظ رہتا ہے۔ حلال طریقےسے کمانے والا اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا جس کی روزی حلال کی ہو اسے کسی چیز کا ڈر نہیں ہوتا۔ حلال کی روزی بیوی بچوں کےلئے محبت کا باعث بنتی ہے۔ آدمی صبح سے شام تک حلال روزی کمانے کےلئے محنت کرتا ہے۔ جب گھر جاکر اپنے والدین کو دیکھتا ہے تو اسکی ساری تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے۔


روزی کمانے کے بہت سے ذرائع ہیں۔ لیکن اس میں حلال ذریعے سے روزی کمانا سچے مسلمان کی نشانی ہے۔ بہت سے لوگ امیر ہونے کی خواہش میں حلال اور حرام کو بھول جاتے ہیں۔ وہ یہ نہیں جانتے کہ حرام روزی کمانے اور اسے اپنے گھر والوں کو کھلانے اس کےلئے آخرت میں کس قدر نقصان دہ ہوگا۔ اللہ کے رسول خود بھی محنت کرکے روزی کماتے تھے۔ حضرت ادریسؑ درزی تھے۔ ہمارے نبیؑ نے بھی تجارت کی ، مویشی چرائے اور کوئی کام کرنے میں بھی شرمندگی محسوس نہ کی اس کام کے بدلے میں حاصل ہونے والی کمائی کو حلال ہونے کی دعا کرنا بہت بڑا عمل ہے۔ آپؐ نے ہمیشہ حلال کمانے کی تلقین کی ہے۔اس لئے ہمیں آپؐ کے بتائے ہوئے طریقوں کو اپنے لئے    راہ نجات سمجھنا چاہئے۔                                


اللہ تعالیٰ ہمیں اس پرچلنے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین



160