! زرا سے زائقے کے لیے

Posted on at


ماہرین کب سے کہہ رہے ہیں کہ ڈائیٹ سوڈا آپ کے کسی کام نہیں آنے والا، ڈائیٹ کے نام پر بکنے والے اس مشروب میں مصنوعی مٹھاس، سادی کاربوہائیڈریٹس (شکر) کی اشتہا بڑھاتی ہے،پیٹ پر چربی چڑھنا، طبیعت میں اداسی، چڑ چڑا پن، تھکن اسی وجہ سے ہوتی ہے کہ جسم کو نامناسب غزائیت کی رسد ملتی ہے۔



لوگوں کے زہن میں یہ بٹھا دیا گیا ہے کہ جو لوگ ڈائیٹ کرتے ہیں یعنی وزن کم کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے ڈائیٹ سوڈا یا مشروبات بہتر انتخاب ہے جبکہ اس کے برعکس اس مشروب میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار اور قسم وزن میں زیادتی کے ساتھ بیماریوں کو دعوت دیتی ہے۔



اس میں سفید شکر کی جگہ مصنوعی مٹھاس شامل کی جاتی ہے جو انسان کی نفسیات اور اس کی جسمانی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے۔ بھوک کم کر کے میٹھی اشیاء کی اشتہا انگیزی بڑھاتی ہے، امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں حالیہ شائع ہونے والی ایک ریسرچ میں ڈائیٹ مشروبات اور فربہی میں تعلق دریافت کیا ہے۔



ان میں ملائی جانے والی مصنوعی مٹھاس عام شکر سے دو سو مرتبہ زائد مٹھاس رکھتی ہے۔ وقتی طور پر تو زبان زائقے کے لیے مطمئن ہو جاتی ہے مگر دماغ کیلوریز کے لیے بھوکا رہتا ہے۔ لہٰزا ڈائیٹ سوڈا سے بہتر متابادل ڈرنک صاف پانی، لیموں کا رس ملا پانی اور ہر بل چائے بغیر شکر لیں۔




About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160