ملک و قوم کےمسائل کے حل کے زرائع

Posted on at


کسی بھی ملک و قو م اور ملت کے مسائل کے حل کرنے میں رہنما کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ ایک رہنما اسی وقت اپنا کردار مؤثر طور پر ادا کر سکتا ہے۔ جب وہ اپنے کام اور ملک و ملت سے مخلص ہو اور اپنے فرائض منصبی انصاف کے اصولو ں کے تحت ادا کرے۔ چونکہ رہنما پورے ملک و قوم کا سربراہ ہوتا ہے۔ لہٰذا اس کو اپنے ذاتی ، گروہی اور قومی مفادات کو پس پشت ڈالنا پڑتا ہے اور ہمیشہ ملکی و قومی مفادات کو ترجیح دینی پڑتی ہے۔ ان زریں اصولوں کو اپنا کر ہی کوئی بھی رہنما اپنے ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے اور تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف سے لکھوا سکتا ہے۔

دنیا کے کسی بھی مسئلے کا حل گفت و شنید کے ساتھ ممکن ہے۔ بلکہ ہر مسئلے کا حل گفت و شنید ہی میں پنہاں ہے۔ رہنمائی کی بھی بہت سی اہم خوبیوں میں سے ایک اہم خوبی یہ بھی ہے کہ رہنما نہ صرف گفت و شنید کے لیے تیار ہو  بلکہ اس میں کھلے ذہن کے ساتھ بات چیت میں شامل ہو نے کا جذبہ بھی موجود ہو۔ وہ نہ صرف دوسروں کو قائل کرنے کا ماہر ہو بلکہ اس میں ایک خوبی یہ بھی ہو کہ اگر مخالف کی بات وزن دار اور قابل قبول ہو تو  وہ ایسی بات ماننے کا جذبہ اور ہمت رکھتا ہو۔ بے لوچ اور سخت گیر رہنما کبھی کبھی  اپنی ملک و قوم کی تباہی کا ذمہ دار ثابت ہوتا ہے۔

کبھی بھی کسی قوم کی ترقی جذبہ ایمان، اتحاد و تنظیم کے اصولوں پر منحصر ہے۔ اگر عوام جذبہ ایمانی سے سرشار ہو تو ان کے لیے مشکل سے مشکل کام بھی آسان ترین ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے استحکام ، ترقی اور خوشحالی کے لیے عوام میں اتحاد بہت لازم ہے۔ کیونکہ اگر عوام میں اتحاد ہو تو ملک روبہ ترقی ہو گا ورنہ زوال اس کا مقدر بن جاتا ہے۔

اسی طرح تنظیم کے بغیر کوئی کام ڈھنگ سے سرانجام پانا مشکل ہے۔ کسی ملک کی ترقی میں ان تین زریں اصولوں کا اہم کردار ہے اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو ان کا بخوبی احساس تھا۔ اسی وجہ سے انھوں نے بار بار اپنے عوام پر زور دیا کہ ایمان ، اتحاد و تنظیم کا مظاہرہ کریں۔

 



About the author

shahzad-ahmed-6415

I am a student of Bsc Agricultural scinece .I am from Pakistan. I belong to Haripur.

Subscribe 0
160