اپنی صلاحیت پہچانیں کیرئیر خود بخود بن جائے گا

Posted on at


 

قدرتی طور پر ہر انسان میں کوئی نہ کوئی صلاحیت موجود ہوتی ہے بہت سے لوگ اپنی صلاحیتوں سے واقف ہوتے ہیں جبکہ بہت سے لا علم رہتے ہیں اصل بات تو تب ہے کہ جب آپ اپنی صلاحیتوں کو جاننے کے بعد اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور انکا استعمال کرتے ہوئے ترقی کی منزلیں طے کریں اور جب ہم اپنی عملی زندگی میں قدم رکھیں تو وہاں یہ چیز خوب کام آتی ہے اپنی صلاحیتوں کو جاننا ، پرکھنا اور پھر انہیں بروقت استعمال کرنا بھی ایک ہنر ہے طالبعلمی کے زمانے میں انسان صرف تعلیم میں ہی آگے بڑھنے کی سوچتا ہے اور جن انسان عملی زندگی میں داخل ہوتا ہے تو اسکو اپنا آپ منوانے کے لیے صلاحیتوں کا استعمال کرنا بے حد ضروری ہوجاتا ہے

سب سے پہلے تویہ بات بہت اہم ہے کہ ہم غور کرین کہ ہم مین کونسی صلاحیت موجود ہے یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ قابلیت اور اہلیت ، صلاحیت کے بنا کچھ بھی نہیں ہے جب تک انسان میں کچھ کرنے صلاحیت کرنے موجود نہ ہو گی اس وقت تک انسان نہ آگے بڑھ سکتا ہے اور نہ ہی خود کو کسی مقام پر لا سکتا ہے انسان کو اپنے آپ کو کامیاب کرنے کے لیے شارٹ کٹ استعمال نہیں کرنا چاہیے

انسان کو اپنے اہداف طے کر لینے چاہیے اور کسی بھی ٹاسک کو پورا کرنے کے لیے اس بات کا جائزہ لیں کہ آپ خود کس حد تک تیار ہیں ،اور اس ٹاسک کو پورا کرنے کے لیے آپ میں کتنی صلاحیت موجود ہے سب سے اہم بات یہ ہے کہ انسان کو ہر کام میں مستقل مزاجی اپنائے رکھنی چاہیے اگر انسان کام کو درمیان میں چھوڑ دینے کا عادی ہو تو ایسا ممکن ہی نہیں کہ آپ اپنے اہداف کو پورا کرسکیں اس لیے مستقل مزاجی بھی کامیابی کی ایک  ضمانت ہے کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے سےقبل  انسان کو اس مقصد کا تعین کر لینا چاہیے ۔    

     



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160