موسیٰ علیہ سلام اور خضر کی ملاقات

Posted on at


 

 

ایک روز حضرت موسیٰ علیہ سلام اپنی قوم کے لوگوں کو وعظ فرما رہے تھے کہ آپ علیہ سلام کی قوم سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ

اے موسیٰ ! کیا اس وقت الله رب ذولجلال کے بندوں

میں سے کوئی ایسا بندہ بھی روۓ زمین پر موجود

ہے ، جو آپ سے بھی بہت زیادہ علم کو جاننے

والا ھو ؟ ؟

 

موسیٰ علیہ سلام نے اس کا سوال سن کر لا علمی کا اظہار کر دیا ، جس پہ الله سبہانہ واتاللہ نے وحی نازل فرمائی اور موسیٰ علیہ سلام کو بتایا کہ ہمارا ایک بندہ اس وقت ایسا موجود ہے جس کے پاس تجھ سے بھی زیادہ علم ہے اور اس کو ھم نے ایک خاص علم (علم لدنی ) عطا کیا ہے اور وہ دو دریاؤں کے ملنے والی جگہ پر موجود ہے

 

 

یہ سن کر موسیٰ علیہ سلام کا تجسس بڑھ گیا اور آپ نے دل میں ارادہ کیا کہ آپ علیہ سلام اس نیک بندے سے ضرور ملے گے اور وہ علم حاصل کریں گے جس سے وہ اس وقت لا علم ہیں

 

آپ علیہ سلام نے اپنے خادم یوشع علیہ سلام ( جو بعد میں پیغمبر بنے )

سے کہا کہ مجھے اس مقام تک لازمی جانا ھو گا جہاں دو دریا آپس میں مل جاتے ھیں ، سو تم ابھی راستے کے لئے کھانا تیار کرو . خادم نے راستے کے لئے ایک مچھلی تل لی اور پھر دونوں اس سفر کے لئے روانہ ھو گئے

 

چلتے ہوۓ دونوں اس مقام سے آگے کو نکل گئے . موسیٰ علیہ سلام نے اپنے خادم سے کہا کہ اس مشقت بھرے سفر سے مجھ کو سخت بھوک لگ گئی ہے ، خادم نے عرض کیا کہ جب ھم پیچھے چٹان کے پاس بیٹھے تھے تو اس مچھلی نے زندہ ھو کر پانی کی راہ لی اور راستہ بناتی ھوئی غائب ھو گئی . اس بات کا تذکرہ آپ سے کرنا تھا مگر شیطان نے بھلا دیا

 

 

موسیٰ علیہ سلام نے فرمایا کہ وھی جگہ ہماری اصل منزل ہے ، مجھے واپس اس جگہ لے چلو جس کا تم ذکر کر رہے ھو . چنانچہ دونوں چلتے ہوۓ اسی مقام کو پہنچے تو موسیٰ علیہ  سلام کی ایک بزرگ سے ملاقات ھوئی . یہ حضرت خضر علیہ سلام تھے . آپ نے ان کی خدمت میں سلام عرض کیا اور ان کے پاس راہ کر وہ مفید علم حاصل کرنے کی اجازت چاہی

 

حضرت خضر نے کہا کہ

آپ میرے ساتھ رہ کر میرے کچھ افعال پر صبر

نہ کر سکیں گے کیونکہ ان کے بارے میں آپ

کو علم نہ ھو گا ، میں اس شرط پر آپ کو اپنے

ساتھ رکھنے کے لئے رضامند ھوں گا کہ جب تک

خود میں آپ کو کوئی وجہ نہ بتاؤں ، آپ مجھ سے کچھ

نہ دریافت کیجئے گا ، ورنہ تعلق قائم نہ رہ سکے گا

 

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن  



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160