مچلی پائیفر

Posted on at


ہالی وڈ کی کئی حسینائیں بڑھتی ہوئی عمر کو مسلسل چیلنج کر رہی ہیں۔ ان فنکاراؤں میں ایک نام اداکارہ مچلی پائیفر کا بھی ہے۔ زندگی کی ۵۲ بہاریں دیکھنے کے باوجود انکی دلکشی میں زرا بھی کمی نہیں آئی۔ دلکشی برقرار رکھنے کے لیئے وہ پلاسٹک سرجری یا منفی ہتھکنڈوں کو پہلے ہی سختی سے مسترد کر چکی ہیں۔ سکیر فیس باکس آفس پر انکی پہلی کامیاب ترین فلم تھی۔ انکے فلمی عروج کا دور ۱۹۸۷ سے ۱۹۹۳ تک محیط ہے۔ آج کل وہ اپنے سے کم عمر اداکاروں کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ فلمی زندگی کے دوران تین مرتبہ آسکر ایوارڈ کے لیئے نامزدگی حاصل کر چکی ہیں۔ پیپلز میگزین کے سرورق کی کئی مرتبی زینت بننے کے علاوہ دنیا کی پچاس خوبصورت ترین فنکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ کئی برس فلمی دنیا سے وقفہ لینے کے بعد فلم چیری میں آدھی سے کم عمر کے ہیرو کے ساتھ شوبز میں واپس آئی۔

 گلور یا سوانسن بھی ۵۱ برس کی عمر میں ان سیٹ بلیوارڈ کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئیں۔ جب انکا حسن مانند پڑ رہا تھا۔ مگر مچلی پائیفر کی دلکشی اب بھی برقرار ہے۔ انہیں پارٹیوں اور فلموں کے پریمئیر شوز میں شرکت سے سخت نفرت ہے۔

طویل فلمی زندگی کے باوجود وہ اب بھی ایک ایسا کردار ادا کرنے کی خواہاں ہے جس کے ذریعے انکے کیرئیر کو آگے بڑھانے میں مدد ملے۔

۱۹۷۹ کی ٹی وی سیریل سپن آف اینیمل ہاوس میں خطرناک کردار کو یاد کر کے آج بھی وہ خوفزدہ ہو جاتی ہیں۔ انہیں دوبارہ کبھی ایسا کردار ادا کرنے کا موقع نہیں ملا۔

پائیفر کو ۱۹۸۰ کی دی ہالی وڈ نائٹس میں انتہائی تلخ تجربات سے گزرنا پڑا۔ برین ڈی پالما انہیں ٹونی مونٹانا کی گرل فرینڈ کے کردار میں سکیر فیس میں سائن نہیں کرنا چاہتے تھے۔ ۱۹۹۸ کی فیبولیس بیکر میں سوسی ڈائمنڈ کے کردار میں خود کو ہمیشہ کے لیئے امر کیا۔ مچلی پائیفر کی زندگی کا دوسرا دور بے بی گرل گود لینے اور ٹی وی پروڈیوسر ڈیوڈ کیلی سے ۱۹۹۳ میں شادی شروع ہوئی۔ وہ کیلی کے بیٹے کی ماں بھی ہے۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160