عصر حاضر میں ورزش کے لیے وقت نکا لیں

Posted on at


 

اکثر یہی دیکھا گیا ہے کہ لوگ ورزش نہ کرنے کے کئی بہانے بناتے ہیں کہ وہ بہت مصروف ہے انہیں ورزش کے بعد زیادہ تھکن ہوجاتی ہے لیکن حْیقت یہ ہے کہ ورزش کی ابتدائی دنوں میں واقعی تھکن ہوتی ہے کیونکہ انسان کا جسم ابھی اسکے لیے تیار نہیں ہوتا لیکن جب ہم روزانہ ورزش کو معمول بنالیں گے تو آپ پر انکشاف ہوگا کہ ورزش آپ کو زیادہ متحرک بنا دےگی اور آپ یہ دیکھے گے کہ آپ اپنی زندگی مین زیادہ فعال ہو جائے گے

ورزش انسان کے جسم میں توانائی پید اکرنے کی صلاحیت کو کئی گناہ بڑھا دیتی ہے ورزش جب ہمارے معمولات میں شامل ہوجائے گی تو ہم ورزش کے بعد زیادہ تازہ دم اور توانا دکھائی دیں گے ورزش سے جلد روشن ہوگی اور ہم اپنی زندگی پر پہلے سے زیادہ گرفت محسوس کرنے لگے گے زیادہ تر ماہرین کا یہی مشورہ ہے کہ ہفتے میں تین دن ورزش کرنے کے بہت اچھے نتائج سامنے آتے ہیں اکثر یہی دیکھا گیا ہے جن لوگون کو ۳ دن ورزش کرنے کا کہا ہے تو وہ اکثر بہانہ کرتے ہین کہ آج طبیعت خراب ہے یا سستی ہے اسلیے روزانہ ورزش روزانہ کرنی چاہیے

جب زمانہ اتنا تیز رفتار نہیں تھا تو پرانے وقتوں میں لوگ بیشتر کام اپنے ہاتھوں سے کرتے تھے مشینی زندگی نہین تھی لیکن اب ہر کام مشین سے لیا جانے لگا ہے جس نے انسان کو بہت آرام دہ بنا دیا ہے اور اب وہ کموبیش ہی اپنے ہاتھوں سے کام کرتا ہے اس لیے اگر اپنے آپ کو صحتمند اور تندرست رکھنا ہے تو عصر حاضر مین ورزش کرنے  عادت لازمی بنا لیں۔  

   



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160