بل فائٹنگ سپین کا قومی کھیل مگر وحشیانہ

Posted on at


بل فائٹنگ سپین کا قومی کھیل مگر وحشیانہ



دنیا میں کھیل کسی قوم کی صحت مندانہ صلاحیتوں کا مظہر اور پہچان ہوتی ہیں اور ساتھ ساتھ کھیل عوام کو اچھی تفریح کا سامان بھی مہیا کرتے ہیں جو قوم کے صحت مندانہ رویوں اور ذوق کو اجاگر کرتی ہیں۔



ہم اسے وحشیانہ کھیل کے طور پر جان سکتے ہیں ، کیونکہ اس کھیل میں زندہ جانور کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جاتی۔


سپین میں اس کھیل کو بڑا پسند کیا جاتا ہے اور اس کے شائقین کی بہت بڑی تعداد ہے۔  ایک اندازے کے مطابق چالیس ہزار کے لگ بگ بیل ہر سال اس کھیل میں ہلاک کئے جاتے ہیں۔ بعض بیلوں کے سینگوں کے ساتھ ایک کیمیکل کے ذریعے آگ لگا دی جاتی ہے اور بیل کو حواس باختہ   کر کے گلیوں میں لوگوں کے پیچھے بگایا جاتا ہے حتی کہ اس کیمیکل کی آگ بیل کی گردن تک پہنچ جاتی ہے جو اس کی موت کا سبب بنتی ہے اس سارے کھیل تماشے میں بیل کی  اذہیت ناک موت چند گھنٹوں میں ہو جاتی ہے۔



 اسی طرح ایک بڑے میدان میں بیل کے ساتھ کرتب کھیلے جاتے ہیں گو کہ اس کھیل میں اس کرتب کے کھیلنے والے ماہر بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے باوجود اسپانیوی لوگ کو اس کھیل سے انتہا کی محبت ہے اور اس وحشیانہ درندگی کے حامل کھیل کو نہیں چھوڑ سکتے۔  اس کرتب میں بندہ ، بیل کو مختلف کرتب کر کے بیل کوتھکاتا ہے اور آخر میں جب بیل تھک کر نڈھال ہو جاتا ہے جو برچیوں سے اس پر پے در پے وار کر کے اسے ہلاک کر دیا جاتا ہے اور ماہر کرتب شائقین مجلس سے خوب داد پاتا ہے۔ اس بیل کی اس اذہیت ناک موت پر شائقین ماہر کی شجاعت اور کرتب سازی پر خوب داد دیتے ہیں۔



دیکھا جائے تو یہ کھیل سرا سر ایک ذندہ مخلوق کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے اور ایک ذی روح کو ظلم و بربرہیت سے موت کے منہ میں دکھیل دیا جاتا ہے۔  عالمی سطح پر اس کھیل کو ختم کرنے کے لئے سعی تو کی جارہی ہے لیکن اس کھیل کی سپین بے حد مقبولیت اس کھیل کو ختم کرنے میں رکاوٹ ہے۔




160