جمہ کے دن کیا نیک کام کریں

Posted on at


جمہ کے دن سب سے پہلے اٹھ کر یہ ارادہ کر لیں کہ آج میں نے مسجد میں سب سے پہلے جانا ہے اور اپنی مسجد کو صاف کرنا ہے اور جو کچھ بن سکا کرنا ہے اس کے بعد مسجد میں جا کر ساری مسجد کو صاف کریں اور دھول مٹی جتنی بھی ہو صاف ستھرا کریں تا کہ کوئی بھی مسجد میں ائے تو مسجد آپ کی صاف ستھری ہو

اس کے بعد اپنے سارے گھر کے کام ختم کر کے پہلی اذان ہونے سے پہلے پہلے خود کو صاف ستھرا کر لیں نہا دھو کر خوشبو لگا کر اور صاف ستھرے کپڑے پہن کر مسجد میں چلے جائیں اور مسجد میں جار کر امام سب کے خطبے سے پہلے پہلے نوافل اور سنتیں بھی ادا کر لیں

اس کے بعد جب امام صاحب خطبہ شروح کریں تو باقی تمام سوچوں اور تمام باتوں کو چھوڑ کر امام صاب کا خطبہ سنیں اور جو باتیں امام صاحب خطبہ میں کہیں انھیں غور سے سنیں اور ان پر عمل بھی کریں اور جتنی جلدی ہو سکے مسجد میں سب سے پہلے پوھنچھیں کیوں کہ جمہ کے دن سب سے پہلے مسجد میں جانے کا سواب بھی زیادہ ہے

اس کے علاوہ مسجد میں باتیں نہ کریں کیوں کہ مسجد میں فالتو بات کرنا بوہت بڑا گناہ ہے اور اگر ہو سکے تو دوسروں کو بھی اس گناہ سے روکیں باز لوگ اس بات پر غور نہیں کرتے اور مسجد کو بھی گھر بنایا ہوتا ہے جیسے گھروں میں باتیں کرتے ہیں ہنستے کہکہے لگاتے ہیں ویسے ہی مسجدوں میں بھی کرتے ہیں

یہ بوہت بڑا گناہ ہے اس لئے ایسی باتوں سے گریز کریں اور اپنے دوستوں کو بھی نصیحت کریں تا کہ وو بھی اس گناہ سے بچ سکیں اس کے علاوہ بھی آپ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ نوجوان لڑکے بوہت ہی لیٹ مسجد میں اتے ہیں اور سنتیں بھی ادا نہیں کرتے اور صرف فرض نماز پڑھ کر ہی مسجد سے یوں بھاگتے ہیں جیسے وو بوہت ہی مشکل جگہ ا گئے ہوں ایسے لوگوں کو بھی سمجھانا ہمارا فرض ہے انہیں بھی سمجھائیں کہ یہ بوہت ہی بڑا گناہ ہے اور انہیں ایسا نہیں کرنا چایئے

اور بوہت سے نوجوان جب آخری خطبہ ہو رہا ہوتا ہے تو باتیں کرتے رہتے ہیں اور خطبہ غور سے نہیں سنتے اس وقت آپ بھی انھیں منا نہیں کر سکتے کیوں کہ خطبے کے دوران اشارہ بھی نہیں کرنا چاہے ایسے لوگوں کو جب خطبہ ختم ہو جائے تو اس وقت نصیحت کرنی ضروری ہے تاکہ وو بھی سمجھ سکیں اور گناہ سے بچ سکیں

اس کے علاوہ جب فرض نماز ختم ہو جاتی ہے تو بوہت سے لوگ جلدی جلدی دعا بھی نہیں کرتے اور گھروں کو بھاگتے ہیں ایسے لوگوں کو بھی سمجھانا ہمارا فرض ہے لیکن ان کا کہنا یہ ہوتا ہے کہ سنتیں نہ پڑھنے سے گناہ نہیں ہوتا جو کہ غلط بات ہے ایسے لوگوں کے لئے امام صاب کو چاہیے کہ وو انھیں سمجھائیں تاکہ وو لوگ بھی جو ایسا کرتے ہیں وو اس گناہ سے بچ سکیں اور اگر امام صاحب اس بات سے بےخبر ہوں تو آپ کا فرض ہے کہ اپنے امام صاحب کو اگاہ کرنا تاکہ وو دین کی روشنی میں انھیں کچھ وزے نصیحت کریں اور ان لوگوں پر اثر بھی پڑھے

اور ایک بات میں بھول گیا اب اس کی وضاعت کر دیتا ہوں کہ جمہ کے دن ہو سکے تو غسل لازمی کریں تاکہ آپکے جسم کی پاکی کے ساتھ ساتھ آپ کی روح بھی پاک ہو اس کے علاوہ مسجد میں اگر کوئی غریب آ جائے تو اس کی مدد اگر آپ کی توفیق ہے تو لازمی کریں اور نماز کے ختم ہوتے ہی مسجد سے باہر نہ نکلیں تمام سنتیں ادا کر کے دعا کر کے اور اس کے بعد مسجد میں دوبارہ نظر ڈالیں کہیں کوئی گند وغیرہ یا جیسے چھوٹے بچے بھی اتے ہیں تو وو کوئی نہ کوئی کوڑا کرکٹ پھینک دیتے ہیں تمام مسجد میں نظر ڈالیں اور اگر کوئی بھی گند نظر آیئے تو اسے کوڑا دان میں ڈال دیں

مسجد اللہ کا گھر ہوتا ہے اور جیسے آپ اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھتے ہیں اور کوئی مہمان انے والا ہو تو سب گھر صاف کرتے ہیں ایسے ہی اللہ کے گھر کی صفائی بھی کر لیا کریں اور یہ سوچیں کہ یہ اللہ کا گھر ہے اور اس کی صفائی کرنا بھی ہمارا فرض ہے جیسے کہ اپنے گھروں کو صاف کرنا ہم ضروری سمجھتے ہیں ویسے ہی مسجد کو بھی لازمی صاف ستھرا رکھنا چاہیئے تاکہ اللہ خوش ہو ہم سے صرف الله کی رضا کے لئے یہ کام ضرور کریں

اس کے علاوہ جمہ کی جو سنتے ہیں ان کو بھی ضرور پورا کریں ان سنتوں میں نہانا ،اچھے صاف کپڑے پہننا،سرما لگانا ،خوشبو لگانا اور اگر آپ کے ناخن بڑھے ہووے ہیں تو انھیں بھی کاٹ لیں یہ جمہ کے دن کی سنتیں ہیں اللہ پاک ہمیں نیک کام کرنے کی توفیق دے اور قران اور سنت پر عمل کرنے کی توفیق دے امین 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160