پستہ

Posted on at


پستہ ایک مشہور خشک میوہ ہے۔ یہ لزیذ ہونے کے ساتھ ساتھ غذائت سے بھرپور ہوتا ہے۔ غذائت زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کو کم مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے۔ پستہ میں کافی مقدار میں تیل بھی پایا جاتا ہے۔ یہ دل اور دماغ کے لیے بے حد مفید ہے۔ جسمانی کمزوری کو دور کرنے کے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس کا پھول کھانسی میں بہت مفید ہے۔


 


پستہ امریکہ میں(کیلیفورنیا)،ایران،افغانستان اورپاکستان(کوئٹہ)میں پایا جاتا ہے۔ اب اس کی کاشت پنجاب کے صحرائی علاقوں میں بھی کی جارہی ہے جس کے نتائج خاطرخواہ ہیں۔


 


پستہ کا درخت سات سال میں پھل دینا شروع کرتا ہے۔اس کا درخت ۳۰ سے ۳۵ فٹ تک لمبا ہوتا ہے۔اس کی جڑ زمین میں سے ۱۵ میٹر دور سے خوراک حاصل کر سکتی ہے۔ یہ زیادہ سے زیادہ گرمی ۵۰ ڈگری سینٹی گریڈ اور سردی منفی ۱۰ ڈگری سینٹی گریڈ برداشت کر سکتا ہےاور یہ کم پانی میں بھی پرورش پا سکتا ہے۔


 


 اس کے بیج کے ذریعے مادہ پستہ کم حاصل ہوتی ہیں اس لئے اس کی پیداوار بڑھانے کے لئے پیواند کاری کا طریقہ اپنایا جاتا ہےاور اس کے بیگ کو کاشت سے پہلے نمی میں رکھا جاتا ہے۔


 


ستمبر کے مہینے میں اس کی خوبصورتی قابل دید ہوتی ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160