شراب خوری

Posted on at


شراب خوری ایک بُری عادت ہے پھر بھی یہ کتنی عجیب بات ہے کہ دنیا کی اکثر قومیں اس میں مبتلا ہیں اسلام سے پہلے بھی جو مزاہب تھے اُن میں بھی شراب خوری کی بُرائی پائی جاتی تھی لیکن اس کو حرام صرف دین اسلام میں کیا گیا ہے شراب عرب کی گھُٹی میں شامل تھی شراب پینا پلانا اچھے اچھے اور معزز گھرانوں میں تفریح کا ذریعہ سمجھا جاتا تھا بیویاں اپنے شوہروں اور چھوٹے اپنے بزرگوں کو اپنے ہاتھوں سے پلاتے تھے اسلام سے پہلے کچھ نیک بخت لوگوں نے شراب چھوڑ دی تھی مگر سارا ملک اسی بُرائی میں مبتلا تھا لوگ شراب پی کر نشے میں آپس میں لڑتے جھگڑتے اور ایک دوسرے کا سر پھاڑ دیتےجس سے دلوں میں دشمنیاں بیٹھ جاتی تھیں۔



اسلام آیا تو اس نے رفتہ رفتہ شراب کی روایت کو ختم کر دیا اور اسے حرام قرار دیا نشہ کوئی اچھی چیز نہیں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت بڑی نعمتوں سے نوازا ہے اس میں کھجور اور انگور جو کہ بہت بڑی نعمت ہے لیکن لوگ اس سے شراب تیار کرتے ہیں اور اس کو بیچتے ہیں خد بھی حرام کھاتے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی رزق حرام کھلاتے ہیں ایسے میں وہ بچے بڑے ہو کر طرح طرح کی بُرائیوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس کے معاشرے میں سنگین نتائج اُبھرتے ہیں شراب پینے سے وقتی طور پر لطف آتا ہے لیکن اس کی خرابیاں بہت ذیادہ ہیں اول یہ کہ یہ شیطان کا کام ہے۔



دوسرا یہ کہ اس کو پی کر شرابی آپس میں لڑتے جھگڑتے ہیں تیسرا یہ کہ انسان کو اس کہ بہت سے ضروری کاموں سے غافل کر دیتی ہے اور وہ ایسے کام کر گزرتے ہیں جنہیں وہ ہوش میں رہ کر کبھی نہ کر سکیں کتنے قتل اور خودکشیاں اور کتنے ہی حادثے اس شراب نوشی کی بدولت ہوتے ہیں حدیث میں آیا ہے کہ جب مومن شراب پینے لگے تو اس کا ایمان رخصت ہو جاتا ہے اور یہ بھی فرمایا ہے کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ شراب نوشی عام ہو جائے گی اللہ تعالیٰ نے شراب پینے پلانے والے اور بیچنے،خریدنے والے ان سب پر لعنت فرمائی ہے یہ بھی ارشاد ہوا کہ ہر نشہ کی چیز حرام ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ شراب بلکہ ہر نشہ آور چیزوں سے بچیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں۔




About the author

160