رواداری اور نماز

Posted on at


رواداری

بے شبہ ہے یہ نعمت باری

تم میں ھو جذبہ رواداری

 

کتنا اچھا اثر دکھاتی ہے

دل سے یہ نفرتیں مٹاتی ہے

 

آدمیت کا احترام تم کرو

خوب دنیا بھر میں اس کو عام کرو

 

کافروں سے بھی جب کلام کرو

خوش کلامی کا اہتمام کرو

 

ان کے اصنام کو تم برا نہ کہو

تا کہ جھوٹا کہیں نہ وہ رب کو

 

وعظ و حکمت سے تم ان کو سمجھاؤ

اس طرح کر کے قریب تم ان کو لے آؤ

 

حکم ہے یہ خداۓ برتر کا

اور طریقہ بھی ہے پیغمبر (صل الله علیہ وسلم ) کا

 

یہ سبق تم ہمیشہ یاد رکھو

کسی سے تم کبھی نہ الجھو

 

 

 

نماز  

مسلماں سب نماز پڑھتے ھیں

یاد اپنے خدا کو کرتے ھیں

 

یہ ملی از طفیل پیغمبر (صل الله علیہ وسلم )

حق تعالیٰ کا فرض ہے ھم پر

 

بڑی اچھی یہ اک عادت ہے

اپنے خالق کی یہ اک عبادت ہے

 

جو بھی نماز پڑھنے جاتے ھیں

پہلے اپنا وضو بناتے ھیں

 

ہر برائی سے روکتی ہے نماز

بے حیائی سے روکتی ہے نماز

 

عاجزی ہے یہ اپنے رب کے حضور

اس سے ملتا ہے بندگی کا شعور

 

دل کو اس سرور ملتا ہے

اور آنکھوں کو بھی نور ملتا ہے

 

جب بھی مومن نماز پڑھتا ہے

بات اپنے خدا سے کرتا ہے

 

اس کو معراج مومنیں کہیے

نعمت رب العلمین کہیے

 

یہ ہے ارشاد میرے آقا کا

ٹھنڈک آنکھوں کی اس کو فرمایا

 

جنّت اس کے صلے میں ملتی ہے

باغ جنّت کی یہ تو کنجی ہے

 

نماز نہ چھوڑو کبھی تم

ہرگز اس سے منہ نہ موڑو

 

 

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن  



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160