کامیابی کا راز مثبت سوچ

Posted on at


سوچ انسان کی زندگی کو سنوارنے یا بگارنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ایک انسان کی مثبت سوچ اس کو کامیابی کی بلندیون پر پہنچا سکتی ہے۔ اور ایک انسان کی منفی سوچ اس کو بلندیوں سے گرا بھی سکتی ہے۔

 

 

جو شخص اپنی سوچ کو مثبت رکھتا ہے وہ زندگی کے ہر مشکل سے مشکل اتار چڑھاؤ بھی آسانی سے پار کر سکتا ہے۔ اس شخص کی شخصیت بھی بہت پر کشش ہوتی ہے۔لوگ اس کے ساتھ بات چیت کرنا، ساتھ اٹھنا بیٹھا، اور تعلوقات بڑھا نا پسند کرتے ہیں۔ اور اس کی شخصیت کو بھی پسند کیا جاتا ہے۔اور معاشرے میں اس شخص کو پسند کیا جاتا ہے۔ معاشرے میں اس شخص کی حیثیت ہوتی ہے۔

اس کے برعکس ایک منفی سوچ رکھنے والا شخص معاشرے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ لوگ بھی اس سے ملنے سے کتراتے ہیں۔ اس سے دور دور رہتے ہیں تاکہ ان پر بھی اس شخص کے منفی اثرات نا پڑیں۔اور وہ کبھی بھی معاشرے میں ایک کامیاب شخص نہیں کہلا سکتا۔

 

جو شخص زندگی میں کامیابی چاہتا ہے انہں چاہیے کہ وہاپنی منفی سوچ کو مثبت کریں۔وہ لوگ جو منفی سوچ رکھتے ہیں ان کو اپنی سوچ بدلنی چاہیئے۔ جب تک وہ اپنی سوچ کو منفی سے مثبت نہیں کریں گے وہ ناکامی سے کبھی کامیابی کی طرف نہیں جا سکتے اکثر دیکھا گیا ہے کہ زیادہ تر منفی سوچ رکھنے والے یا تو ذہنی بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں یا پھر سکون پانے کے لیے خودکشی کا راستہ اپناتے ہیں۔ان لوگوں کو چاہیئے کہ اپنی طبیعت میں تھوری سی لچک پیدا کریں منفی باتوں کو بھی مثبت سوچیں بلا وجہ اپنی طبعیت میں تیزی نہ آنے دیں ایسے لوگوں کے پاس بیٹھیں جن کی سوچ مثبت ہو اور وہ اچھی اچھی باتیں کریں یہاں تک کہ منفی دوستوں سے بھی دور رہیں۔ ہر بات کے منفی پوائنٹ سے پہلے مثبت پوائنٹ پر غور کریں۔ لیکن یہ سب کچھ اس وقت ممکن ہے جب آپ خود اپنی سوچ کو بدلنا چاہیں۔ کیوں کہ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج صرف انسان کی اپنی ول پاور ہے۔

So think positive be happy     

 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160