انار کے فوائد

Posted on at


انار ایک مشہور پھل ہے۔ یہ پاکستان کے اکثر علاقوں میں پایا جانے والا میٹھا اور لذیز پھل ہے۔ یہ بکثرت کھایا جاتا ہے۔ یہ بطور پھل کھائے جانے کے ساتھ ساتھ بطور دوا بھی کھایا جاتا ہے۔

 

 اس کا پھول، پوست، دانہ قابل استعمال ہیں۔ اس کا دانہ خشک کر کے مختلف قسم کے کھانوں اور ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے اور اس کا پوست دانتوں کے لیے مفید ہے۔ اگرچہ کہاکہ اس سے غذائیت بقدر کم حاصل ہوتی ہے۔ لیکن جتنی بھی غذائیت حاصل ہوتی ہے وہ انسانی جسم میں صاف خون پیدا کرتی ہے۔

 

 میٹھے انار کے رس کا استعمال دل اور جگر کے امراض میں بہت مفید ہے۔ انار یرقان جیسی مہلک بیماری کے خلاف مقابلہ کرنے کے لیے انسانی جسم میں قوت مدافع پیدا کرتا ہے۔

سینے اور گلے کی بیماریوں میں اس کا استعمال اچھا ہے اور کھانسی میں بھی فائدہ بخشتا ہے۔

انار کے جوس کو پکا کے گا ڑھا کر کے انکھوں میں لگانے سے نظر تیز ہوتی ہے۔

 

ہر قسم کے انار میں شکر، کیلشم، فاسفورس، اور فولاد جیسے قیمتی اجزا پائے جاتے ہیں جو کہ انسانی جسم میں خون کی پیدائش و افزائش کا کام کرتے ہیں۔اور خون کو اعتدال میں رکھتے ہیں اور جسم کی پرورش میں بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔

اسی وجہ سے ہر قسم کی بیماری کے بعد پیدا ہونے والی کمزوری میں  اس کا استعمال بحد مفید ہےاور تندرستی میں اس کا استعمال صحت کو بر قرار رکھنے اور مختلف قسم کی بیماری سے محفوط کے لیے بہت مفید ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160