اور پھر والدین کیوں اولڈ ہاؤس میں؟

Posted on at


جب ایک بچہ پیدا ہوتا ہے تو والدین اسکی ہر چیز کا خیال رکھتے ہیں اسے کھانا کھلاتے ہیں اس چلنا سکھاتے ہیں اس پڑھاتے لکھاتے ہیں اسے اس قابل بناتے ہیں کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جاتاہے اسی طرح اسکے دوسرے بہن بھائی ہوتے ہیں تو والدین انکو بھی اس طرح سیٹل کرتے ہیں والدین اپنی ساری زندگی سارا آرام بچوں کے نام کر دیتے ہیں ان کی ساری مشکلات آسان کرتے ہیں اور انہیں اچھا شہری بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑتے۔

لیکن جب بچہ بڑا ہو جاتا ہے تو وہ یہ کیوں بھول جاتا ہے کہ والدین نے کس طرح اپنا آرام و آسائش بھول کر اسے پالا ہے وہ یہ کیوں سمجھتا ہے کہ وہ اتنا ہی پیدا ہوا ہے جتنا اب ہے والدین اپنے بچوں کو پڑھاتے پڑھاتے بوڑھے ہو جاتے ہیں اور جب انکے آرام کی عمر آتی ہے تو وہی اولاد یا وہ خود اپنے لیے اولڈ ہاؤس کا انتخاب کیوں کرتے ہیں؟

والدین ساری زندگی بچوں کو پالنے میں گزار دیتے ہیں کیا بچوں کا کوئی حق نہیں کہ وہ اپنے والدین کو آرام و سکون مہیا کریں؟

ایک اولڈ ہاؤس میں مختلف لوگوں سے ملوایا گیا تو ایک ماں کو اولڈ ہاؤس اس وجہ سے چھوڑا گیا کہ وہ رات کو کھانسی بہت کرتی ہے اسکا بیٹا بہو بہت ڈ سٹرب ہوتے ہیں۔

اسلام ہمیں اس بات کی تعلیم دیتا ہے کہ ماں باپ اپنے بچے کو کوڑے کے ڈھیر پر بھی پھینک دیں پھر بھی ان کی خدمت کرو انکی ضروریات زندگی کا خیال رکھو۔

اولڈ ہاؤس انتظامیہ نے بتایا کہ کچھ دن پہلے ایک ماں اپنے سات بیٹوں کو یاد کر کے مر گئی اور جب اس کے بیٹے کو فون کیا جو اسے یہاں چھوڑ کر گیا تھا تو اس نے کہا ہمارے پاس اتنا ٹائم نہیں ہے خود ہی ان کو دفنا دو۔

انتطامیہ نے بتایا کہ ماں باپ اپنے بچوں کے انتظار میں پاگل ہو جاتے ہیں بعض کی بینائی چلی جاتی ہے یا کچھ بالکل خاموش ہو جاتے ہیں لیکن وہ اتنا کچھ ہونے کے باوجود بھی اپنی اولاد کو برا نہیں کہتے اور ان کو ہر وقت ہر جگہ خوش رہنے کی اور انکی سلامتی کی دعائیں کرتے ہیں ۔

آج کل کے بچوں کو کیا ہو گیا ہے وہ اتنا خود غرض کیوں ہو گئے ہیں جب والدین اتنے بچوں کو پال سکتے ہیں تو بچے والدین کو اپنےپاس رکھنے پرکیوں راضی نہیں؟

والدین ایک چھوٹے سے گھر میں اتنے بچوں کو پالتے ہیں تو بچے والدین کو اولڈ ہاؤس کیوں چھوڑ جاتے ہیں؟یا انہیں طرح طرح کے طریقوں سے اتنا تنگ کیا جاتا ہے کہ وہ گھر چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں اور اپنی زندگی کے آخری دن اولڈ ہاؤس میں گزارتے ہیں والدین جب بوڑھے ہو جاتے ہیں تو وہ بچے کی مانند ہو جاتے ہیں تو کیا جب اپنا بچہ خراب طبعیت کی وجہ سے پریشان ہوتا ہے تواسے گھر سے نکال دیا جاتا ہے پھر والدین کیوں اولڈ ہاؤس میں؟

والدین کی بے حرمتی کرنا گناہ ہے خدارا اس بات پر توجہ دیں کہ ہم اپنے والدین کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟کیونکہ ہو سکتا ہےجو آپ لوگ اپنے والدین کے ساتھ کر رہے ہو آپ کے بچے آپکو یہ سب کچھ کرتے دیکھیں اور آپ کے ساتھ وہی کریں جو آپ نے اپنے والدین کے ساتھ کیا ہے۔

 

 

 

                                                                                           



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160