الیکٹرک ٹریکشن کی اہمیت دوسرا حصہ

Posted on at


اس کے بعد میں آپکو ڈائریکٹ انٹرنل کمبسشن انجن کے بارے میں بتاتا ہوں ۔ یہ سسٹم عام طور پر روڈوں پر چلنے والی گاڑیوں میں استعمال کئے جاتے ہیں ۔ ٹرک، بسیں اور کاریں اسکی بہترن مثالیں ہیں ۔ اس کو ہم ریلوے میں بھی استعمال کر سکتے ہیں لیکن صرف ہلکے پھلکے کاموں کیلئے ۔ اس کوعام طور پر ریلوے سسٹم میں ریلوے کاروں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ ڈائریکٹ انٹرنل کمبسشن انجن کی سب سے اہم بات یہ ہے ۔ تمام سپیڈ پر مستقل اور مناسب ٹارک فراہم کرتا ہے ۔ اگر ہمیں سٹارٹنگ ٹارک کو بڑھانا ہو اور سپیڈ کنٹرول کرنا ہو تو ایک گئیر بکس فراہم کرنا پڑے گا ۔



اس کے بعد میں آپکو انٹرنل کمبسشن انجن مع الیکٹرک ڈرائیور کے بارے میں بتاتا ہوں ۔ اس سسٹم میں انجن کو ایک ڈی سی جنریٹرکے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے ۔ جو ایک ڈی سی ٹریکشن موٹر کو سپلائی فراہم کرتا ہے ۔ اس کے ڈرائیور عام طور پر ریلوے سسٹم میں سب سے زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں ۔ اس میں سسٹم ریڈکشن گئیر بکس نہیں ہوتا ۔ یہ سسٹم زیادہ طاقتور ہوتا ہے اس میں دھواں اور گردوغبار نہیں ہوتا اور اس میں ٹارک بھی نہیں ہوتا ۔ لیکن اس کی عمر کم ہوتی ہے اس پر خرچ بہت زیادہ آتا ہے ۔



اب میں آپ کو بیٹری الیکٹرک ڈرائیور کے  بارے میں بتاتا ہوں ۔ اس قسم کے ڈرائیور کو چلانے کیلئے سکنڈریز بیٹریاں لگائی جاتی  ہیں ۔ جو گاڑی کو چلانے کیلئے پاور فراہم کرتی ہیں ۔ اس میں بیٹریوں کو بار بار چارج کرنا پڑتا ہے ۔ اسلئے انکو ایسی جگہوں پر استعمال نہیں کیا جا سکتا جہاں پر لمبے عرصے تک کام کرنا ہو ۔ اس کے علاوہ زیادہ بیٹریاں استعمال کرنے سے ڈرائیور کا وزن بڑھ جاتا ہے اور اس کی کیپسٹی کم ہو جاتی ہے ۔ اس سسٹم کو اندرون شہر بندرگاہوں اور صنعتی پاور پلانٹس میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ جہاں کم عرصے کیلئے کام کرنا ہو وہاں اس کا استعمال عام ہوتا ہے ۔ اس پر مرمت کا خرچ کم ہوتا ہے اور یہ دھوئیں سے پاک ہوتی ہے ۔ لیکن اسکی سپیڈ رینج بہت کم ہوتی ہے ۔           




About the author

160