اپریل فول کی ہسٹری اور اسلام

Posted on at


اپریل فولز ڈے، یعنی صرف بیوقوف بنانے کا دن، یہ سال کا سب سے مزاحیہ دن ہے. جو کہ ہر سال کی اپریل کی 1 تاریخ کو منایا جاتا ہے. ہم اسے قومی دن نہیں که سکتے کیوںکہ کوئی بھی حکومت اس کی باضابطہ اجازت نہیں دیتی اور نہ ہی اس دن چھٹی ہوتی ہے. لیکن اس کے باوجود اسے تسلیم کیا جاتا ہے اور لوگ بارے پیمانے پر اسے ایک دوسرے کے ساتھ عملی مذاق کے طور پر دنیا کے مختلف ممالک میں منایا جاتا ہے.

اس کی ہسٹری یعنی تاریخ ابھی تک غیر یقینی ہے. کچھ لوگ اسے موسموں کی تبدیلی سے جوڑتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اسے نیۓ سال سے تعبیر کرتے ہیں. اس کے ساتھ ساتھ مسلمز اس دن کو اپنے آپ سے جوڑتے ہووے کہتے ہیں کہ اس دن انہیں بیوقوف بنایا گیا. یہ میں آپ کو بعد میں بتاؤں گا کہ مسلمز کا کیا نظریہ ہے اس دن کے بارے میں. فلحال اگر آپ یہ دن منانے کے موڈ میں ہیں اور کسی اچھے سے مذاق کی تلاش میں ہیں تو میں یقینا آپ کی مدد کر سکتا ہوں.

درج ذیل میں، میں آپ کو کچھ جوکس بتاؤں گا جنھیں آپ دوسروں کے ساتھ کر کے لطف اندوز ہوں گے. اس کے ساتھ ساتھ کچھ تصویریں بھی میں شامل کر رہا ہوں

  • کسی کا سیل فون لیں اور اس کی زبان تبدیل کر دیں.
  • آدمیوں اور عورتوں کے باتھ روم کا سائن تبدیل کر دیں.
  • کی بورڈ کے بٹن تبدیل کر دیں.

  • دروازے پر پش اور پل کے سائن تبدیل کر کے.
  • کسی کے ڈیسک ٹاپ کے تمام آئیکن چھپا کے سکرین شاٹ کا وال پیپر لگانا.
  • گاڑی کے سیلینسر پر غبارہ باندھ دیں. گاڑی سٹارٹ ہوتے ہی وہ دھماکے سے پھٹ جائے گا.

  • لینڈ لائن ٹیلی فون کے کریڈل کو ایلفی لگا دیں.
  • کسی کے گھر کے باہر مکان کرایے کے لئے خالی ہے کا نوٹس لگا دیں.
  • چھت والے پنکھے کے پروں پر پاؤڈر ڈال دیں اور انتظار کریں کسی کے ان کرنے کا.
  • دروازے کے ہینڈل پر آئل مل دیں.

 

اس کے علاوہ بھی کافی زیادہ ہیں لیکن یہ وہ ہیں جو میں کر چکا ہوں لوگوں کے ساتھ. میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ سب پسند آییں گے.

اگلی پوسٹ میں ہم اپریل فول کو اسلام کے حوالے سے دیکھیں گے کہ آیا یہ اسلام میں ٹھیک ہے یا نہیں. تب تک کے لئے اجازت. الله حافظ

%MCEPASTEBIN%



About the author

jawad-annex

heeyyyy em jawad ali.... ummm doing software engineering.... muh interest in playing games, blogging, seo, webdeveloping and blaa blaaa blaaaaa :p

Subscribe 0
160