خود کشی

Posted on at


خود کشی کا مطلب ہے اپنے آپ کو ختم کرنا مگر جو شخص خود کشی کر رہا ہوتا ہے وہ یہ کیوں نہیں سوچتا کہ اس کے جانے کے بعد اسکے گھر والوں کا کیا ہو گا اور انکو کس قسم کی مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑے گا میری ایک کلاس فیلو تھی جسکے باپ نے خود کشی کر لی تو اس نے پڑھنا چھوڑ دیا وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ میں جب بھی باہر جاتی ہوں لوگ میری طرف اشارہ کر کے کہتے ہیں یہ وہی لڑکی ہے جسکے باپ نے خود کشی کی ہے لوگ مجھے روک کر پوچھتے ہیں کہ کیا وجہ تھی جو تمھارے باپ نے خود کشی کی؟ میں تم لوگوں کے سوالوں کے جواب نہیں دے سکتی۔

 

 

انسان میں ہر قسم کی مشکلات کا سامنا کرنے کی ہمت ہونی چائیے ہر انسان کی زندگی میں منفی اور مثبت باتیں آتی ہیں اس کا مطلب ہرگز یہنہیں کہ وہ اپنی زندگی گنوا دے انسان کو زندگی ایک بار ملتی ہے اسے اچھی طرح گزارنے کی کوشش کرنی چائیے نہ کہ کوئی مشکل آئے تو اپنی زندگی ختم کر لی جائے ۔

گھر کے قریب ایک عورت نے حالات سے تنگ آکر خود کشی کر لی کہ اس کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے وہ اپنے بچے کو نہیں پال سکتی اس نے یہ کیوں نہیں سوچا کہ وہ محنت کرے اور اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرے مجھے یہ سمجھ میں نہیں آتا جب ہم مشکل میں ہوتے ہیں تو منفی باتیں کیوں سوچتے ہیں ؟

اصل بات یہ ہے کہ ہم آرام پسند ہو گئے ہیں ہمیں محنت کرنا ہو گی ٹھیک طریقے سے دیکھا جائے جب مشکل آتی ہے  تو زندگی وہاں سے شروع ہوتی ہے سمجھ دار انسان محنت کرتا ہے اور اس مقام کو حاصل کرتا ہے جس کا اس نے خواب دیکھا ہوتا ہے اور وہ خوشی محسوس کرتا ہے اور جو بزدل ہوتے ہیں وہ صرف خواب دیکھتے ہیں اور  سوچتے ہیں بیٹھے بیٹھے سب کچھ مل جائے جب کچھ نہیں ہوتا تو خود کشی کر لیتے ہیں۔

ہمیں مثبت سوچنا ہو گا اپنے لیے بھی اور اپنے خاندان کے لیے بھی بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا چائیے کہ اس کا ہمارے بچوں پر کوئی برا اثر تو نہیں پڑ رہا جو گھبرا کر زندگی ختم کر لیتےہیں ایک دفعہ بھی اپنے خاندان کے بارے میں نہیں سوچتے کہ وہ اپنی ساری زندگی کیسے گزاریں گے ؟ وہ آپ کی اس حرکت سے لوگوں کو کیا جواب دیں گے؟ کیا وہ دوبارہ اپنی ساری زندگی نارمل گزار سکیں گے جس طرح آپ کے ساتھ گزارتے تھے ؟

ہمیں چائیے کہ اپنے بچوں کو محنت کی عاد ت ڈالیں تاکہ وہ مشکل حالات کا مقابلہ آسانی سے کر سکیں اور اپنی زندگی کو ختم کرنے کا نہ سوچیں۔   



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160