ایک استاد کی معاشرے میں کیا مقام ہے

Posted on at


استاد ایک روحانی باپ کا درجہ رکھتے ہے دنیا میں ہر ایک چیز کا کوئی نہ کوئی استاد

ہوتا ہے . بغیر استاد کے کوئی بھی شاگرد کوئی کام نہیں سیکھ سکتا . یہ عظیم ہستی استاد ہی کی ہے جو اپنے شاگرد کو اپنے بیٹے کی طرح ہنر سکھاتی ہے اور زندگی میں ہاتھ پکڑ کے چلنا سکھاتی ہے . اس کا فائدہ شاگرد کو ہوتا ہے اور وہ زندگی میں اپنا کامیابی کا راستہ چن لیتا ہے

 

حضرت محمّد صل الله علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تمھارے دنیا میں تین باپ ہیں ، ایک وہ جو تمہے عدم سے وجود میں لے کر آیا ، ایک وہ جس نے تمہے اپنی بیٹی دی ور تیسرا وہ جس نے تمہے علم سکھایا

 

حضرت علی رضی الله عنہ نے فرمایا کہ جس شخص نے تمہے اک لفظ بھی سکھا دیا ، وہ تمہارا استاد ہے 

والدین اپنی اولاد کو عدم سے وجود میں لے کر آتے ہیں مگر جب بچے کو درس گاہ میں بھیجتے ہیں تواستاد ہی ہوتا ہے جو اس کے ہاتھ میں قلم تھما کے سب سے پہلے اسے قلم پکڑنا سکھاتا ہے .

 

بچہ جسے ایک لفظ بھی نہیں آتا ہوتا ، اسکا استاد اسے زمانے کی ہر چیز سے آشنا کرتا ہےاگر زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہو تو استاد کی احترام کرے .جیسا کہ ایک باپ ہوتا ہے جو سب بچوں کی دیکھ بال کرتے ہیں اور انکی ہر ایک ضرورت پوری کرتے ہیں .اس طرح ایک استاد بھی اپنی شاگرد کو بہت کچھ سکھاتے ہے اور جو شاگرد  اچھا پوزیشن لیتے ہے تو ماں باپ کو اتنی خوشی نہیں ہوتی  جتنی خوشی استاد کو ہوتی ہے .

 

جو انسان استاد سے سکھ لیتا ہے تو وہ انسان زندگی میں کبھی بھی ناکام نہیں ہوتا اور اگر جو انسان زمانے سے سیکھتا ہے تو وہ انسان ہمیشہ ناکام ہوتا ہے اور اس کو تب استاد کی قدرو قیمت معلوم ہوتی ہے .اگر زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہوں تو ہمیشہ استاد کو فالو کرو اور کامیاب انشا الله آپکی قدموں میں ہو گی .

 مضمون نگار :جمشید علی

 



About the author

jamshedannax

I'm Jamshed the Boiler Engineer. Interested In Article writing there I joined Film Annex to explore my knowledge and ideas.

Subscribe 0
160