سکن کی حفاظت

Posted on at


سکن اللہ کی عطا کی ہوئی نعمت ہے۔ ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہیئے۔ ہمیں اپنی سکن پر ایسی چیزوں کا استعمال کرنا چاہیئے جو قدرتی ہوں اور ایسی چیزوں کے استعمال سے گریز کرنا چاہیئے جن میں کیمیکل کا استعمال کیا گیا ہو۔آج کل کے دور میں لوگ بس سب سے خوبصورت نظر آنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں وہ ہر قسم کی چیز سکن ہر استعمال کرتے ہیں یہ سوچے بغیرکہ جو چیزیا پروڈکٹس وہ اپنی سکن پر استعمال کر رہے ہیں اس کے کیا سائڈ ایفکٹس ہیں اور یہ ہماری کے لیے سوٹ ایبل ہے بھی یا نہیں۔


 



 


سکن کو پیارا اور خوبصوت بنانے کے لیے قدرتی چیزیں استعمال کریں کھیرا، ٹماٹر، شہد، بلائی، ہلدی، بیسن، جو کا آٹا، مکئی کا آٹا، عرق گلاب وغیرہ سکن کے لیے بے حد مفید ہیں۔ دودھ کا استعمال روزانہ کرنا چاہیئے۔ سکن کی خوبصورتی کے لیے دن میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں زیادہ سے زیادہ پھل کھائیں اور خاص طور پر ان پھلوں کو زیادہ ترجیح دیں جن میں وٹامن سی زیادہ ہو


 



 


کینوں، مالٹا، لیموں، کھیرا وغیرہ میں وٹامن سی وافر مقدارمیں پایا جاتا ہے جو کہ سکن کی خوبصورتی کے لیے بہت ضروری ہے۔


 



 


ان سب چیزوں کے ساتھ ساتھ اپنی سوچ کو بھی مثبت کریں دن میں اچھا اچھا سوچا کریں اس سے بھی سکن کو فرق پڑتا ہے۔ دن میں پانچ بار وضوکیا کریں نماز پڑھا کریں اس سے بھی سکن خوبصورت، چمکدار اور پیاری ہوتی ہے۔ کیمیکل والی چیزوں کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ آج کل ایسی چیزیں بھی آرہی ہیں جن کے استعمال سے سکن کی مختلف قسم کی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں جن میں سکن کا کنسر سرفہرست ہے۔ اس لیے ایسی کیمیکل والی چیزوں سے دور رہیں اور نیچر کے قریب رہیں۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160