خربوزے کے فوائد

Posted on at


خربوزہ ایک پھل ہے جو میٹھا اور لذیز ہوتا ہے۔ پاکستان میں موسم گرما میں اس کے چرچے عام ہوتے ہیں۔ یہ ایسا پھل ہے جسے بچے، بڑے اور بوڑھے سب شوق سے کھاتے ہیں، یہ لذیز ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر بہت سے فائدہ مند اجزا بھی رکھتا ہے جو انسانی جسم کے لیے بے حد مفید ہیں۔ صرف خربوزہ ہی نہیں بلکہ اس کے اندر موجود بیج بھی بہت فائدہ مند ہوتے ہیں اور یہ مختلف قسم کے کھانوں اور ادویات میں استعمال ہوتے ہیں۔


 



 


خربوزہ اور اس کے بیجوں میں نشاستہ، شکر، کیلشیم، فاسفورس، فولاد، تانبہ، وٹامن اے، بی، سی اور بی ٹو جیسے قیمتی اجزا پائے جاتے ہیں جو جسم کو تقویت بخشتے ہیں اور جسم میں خون کی پیدائش کے لیے نہایت مفید ہیں۔


 



 


خربوزہ جسم کو غذائیت بخشتا ہے اور خوشبودار ہونے کی وجہ سے یہ دماغ کو بھی سکون بخشتا ہے۔ کیونکہ اس میں غذائیت زیادہ ہوتی ہے اس لیے اس کو جسم کی کمزوری دور کرنے کے لیے استعمال کرایا جاتا ہے۔ خربوزے کو ہمیشہ دو کھانوں کے درمیان کھانا مفید ہے۔


 



 


خربوزے کا استعمال مثانے یا گردے کی پتھری کے لیے بے حد مفید ہے۔ اس کے علاوہ یہ دانتوں کو چمک دار اور خوبصورت بناتا ہے۔ خربوزے کا جلد پر استعمال جلد کے نشان اور داغ دھبوں کو دور کرتا ہے اور جلد کو خوبصورت اور ملائم کرتا ہے۔ 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160