تعلیم ضروری کیوں؟

Posted on at


تعلیم انسان کی زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے یہ انسان کی زندگی کو نکھارتی ہے تعلیم حاصل کرنے سے انسان میں تمیز اور بات کرنے کا شعور پیدا ہوتا ہے انسان اپنے مسائل خود حل کرسکتا ہے آگر کوئی پریشانی آتی ہے تو اسے پتہ ہوتا ہے کہ اسے کیا کرنا ہے اور کس کس طریقے کے اس کے مسائل حل ہونگے ۔


 



 


بعض لوگ ایسے دیکھے گئے ہیں جو لڑکوں کی تعلیم پر بہت فوکس کرتے ہیں اور لڑکیوں کی تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی انہیں یہ پتہ ہونا چائیے کہ لڑکیوں کے لیے تعلیم بہت ضروری ہے انہیں پورے خاندان کی تربیت کرنا ہوتی ہے آگر عورت سلیقہ شعار اور تعلیم یافتہ ہو گی تو وہ اپنے خاندان کی نگہداشت بہت اچھے طریقے سے کرے گی عورت کے لیے دین اور دنیاوی دنوں تعلیموں کا ہونا بہت ضروری ہے ۔


 



بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو تعلیم یافتہ تو ہوتے ہیں مگر صرف دنیاوی تعلیم کے وہ اپنے مذہب سے بہت دور ہوتے ہیں بعض لوگ اس حد تک دور ہیں کہ انہیں صرف یہ پتہ ہے کہ وہ صرف مسلمان ہیں آگردونوں تعلیم انسان کے اندر موجود ہوں گی تو وہ معاشرے میں قابل عزت مسلمان شہری ثابت ہو گا ۔



 


  ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے لوگوں ساتھ زیادتیاں ہوتی ہیں اور انہیں پتہ نہیں ہوتا کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اور آگر پتہ ہوتا ہے تو انہیں یہ علم نہیں ہوتا کہ آگے کیا کرنا ہے ۔


تعلیم انسان کے ذہین کو کھولتی ہے اسے اچھائی برائی کی تمیز سکھاتی ہے اسے اٹھنے بیٹھنے اور بات کرنے کا سلیقہ سکھاتی ہے ۔



 


 


آگر ایک انسان تعلیم یافتہ ہو گا تو وہ ہر مسائل اور پریشانی کا سامنا آسانی سے کر سکے گا اسکے برعکس آگر کوئی غیر تعلیم یافتہ ہو گا تو وہ دوسروں سے مدد لیتے لیتے اپنا سارا وقت برباد کر دے گا اور اس کے مسائل کم ہونے کی بجائےاور زیادہ ہو جائیں گے تعلیم انسان کی ہر مشکل اور ہر عمر میں اس کے کام آتی ہے اس لیے تعلیم حاصل کرنا عورت اور مرد دونوں کے لیے بہت ضروری ہے تاکہ زندگی میں برے حالات کا مقابلہ آسانی سے کر سکیں۔



 


آپ نے فرمایا تعلیم حاصل کرنا عوات اور مرد دونوں کے لیے لازمی ہے تعلیم حاصل کروچاہے اس کےلیے تمہیں چین کیوں نہ جانا پڑے۔


اس لیے معاشرے میں خوش اخلاق ۔ سلیقہ شعار۔ اور مہذہب ہونے کے لیے تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔  



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160