حصہ دوئم خالص دودھ نہ ملنا بہت مشکل ہے

Posted on at


اس دن اپ کو میں نے بتایا تھا کہ آج کل خالص دودھ ملنا بہت ہی مشکل ہے اور آج میں آپ کو بتاونگا کہ دودھ سے کیا کیا چیزیں بنتی ہیں اور ان کے کیا فائدے ہیں اور یہ چیزیں صرف خالص دودھ سے ہی بن سکتی ہیں

                                                                        دہی 

دہی جو کہ ہر گھر میں استمعال کیا جاتا ہے اور گرمیوں میں تو بہت سے لوگ اسے کھانے میں پسند کرتے ہیں اور اس کی چٹنی بھی بناتے ہیں اور بہت سے لوگ اسے پیاز کے ساتھ کھانا پسند کرتے ہیں اور دہی بھی دودھ سے ہی بننے والی غذا ہے اور دودھ میں تھوڑا سا لیموں ملا کر اسے ایک دو دن کے لئےرکھ دیا جاتا ہے اور دہی جمنے پر مختلف جگہوں یا دکانوں پر بیچا جاتا ہے اور زیادہ تر لوگ اسے گھر میں ہی بناتے ہیں کیوں کہ گھر میں بنا ہوا دہی میٹھا اور لذیز ہوتا ہے

                                                        لسی 

لسی تو گرمیوں کا خاص مشروب ہے اور اسے ہر کوئی چھوٹا بڑھا خوشی سے اورشوق سے پیتا ہے اور خاص طور پر اس کے ساتھ سرسوں کا ساگ بھی کھایا جاتا ہے جس سے لسی پینے کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے اور اس کی کری بھی لوگ بہت ہی پسند کرتے ہیں اور اس میں پکوڑے ڈال کر کھاتے ہیں یہ دہی سے ہی بنتی ہے دہی کو جوسر میں ڈالا جاتا ہے اور اس میں پانی شامل کیا جاتا ہے اور اس کے بعد جوسر مشین کو چلایا جاتا ہے اور پانچ منٹ میں تیار ہو جاتی ہے

                                                        مکھن 

مکھن بھی ایک صحت مند اور بہت ہی مفید غذا ہے اور یہ خشکی کو بھی دور کرتا ہے جب بھی آپ کے جسم میں خشکی ہو تو مکھن کا استمعال لازمی کریں اس سے خشکی ختم ہو جائیگی مکھن کو لوگ صبح کے ناشتے میں بھی استمعال کرتے ہیں اور پراٹھے پر لگا کر یا توس پر لگا کر کھاتے ہیں اور یہ بہت ہی لذیز ہوتا ہے اس کو ایسے بناتے ہیں جب دہی کو آپ پانی ملا کر جوسر میں ڈالتے ہیں اور جب مشین چلاتے ہیں تو لسی کے ساتھ ساتھ مکھن بھی بن جاتا ہے اور یہ چھان کر نکل لیتے ہیں اور فریج میں رکھ دیتے ہیں اور جمنے پر تیار ہو جاتا ہے

                                                      خالص گھی

خالص گھی جہاں بزرگ شوق سے کھاتے ہیں وہاں ہی یہ گھی ان کی صحت کے لئے بھی بہت ہی مفید ہے اور یہ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور بہت سے لوگ اسے سالن میں ڈال کر کھاتے ہیں اس کا بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ جب دودھ سے دہی بنتا ہے اور اس کے بعد دہی سے لسی اور پھر لسی سے مکھن بنایا جاتا ہے اور جب مکھن بنایا جاتا ہے تو اسی مکھن کو جب گرم کر کے پگلاتے ہیں تو خالص گھی بن جاتا ہے لیکن اس کا ایک نقصان بھی ہے اسے کھانے کے بعد آپ کو سخت کام کر کے اپنا پسینہ نکالنا ہوگا کیوں کہ یہ جلد ہضم نہیں ہوتا اور ایسا نہیں کرینگے تو یہ آپ کو صحت مند بنانے کے بجاے خراب کر دیگا اس لئے اسے کھانے کے بعد ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں

ہمارے ملک میں ہر چیز موجود ہے اور اچھی بھی لیکن جو لوگ ملاوٹ کر رہے ہیں اور اچھی چیزیں دینے کے بجائے گندی چیزیں ہم تک پوہنچاتے ہیں اور اس کے استمعال سے لوگوں میں بیماریاں بھی روز بروز عام ہو رہی ہیں ایسے لوگوں کے خلاف حکومت سخت سے سخت نوٹس لے اور ایسے لوگوں کو اگر پھانسی نہیں تو کم از کم پچیس سال کی قید کا حکم دے تاکہ باقی جو ایسا کر رہے ہیں وو اس سے عبرت حاصل کریں تب ہی ہمارا پیارا ملک پاکستان ترقی کریگا انشاللہ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160