محنت

Posted on at


دنیا میں ہر کام انجام دینے کے لیے طاقت،محنت اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے اور کا مکو انجام دینا ہی محنت ہے دنیا کی تمام خوبصورتی محنت ہی کی بدولت ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے انسان کو وہی کچھ ملے گا جس کے لیے وہ محنت کرتا ہے بزرگان دین ایسی شخصیات ہیں جن کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے انہوں نے دین اسلام کی خاطر سخت محنت اور جدوجہد کی اور اللہ تعالیٰ نے انہیں کامیابی عطا فرمائی والدین اپنی اولاد کے آرام کے لیے ان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں۔



آج کے دور میں سست اور کاہل آدمی کی کوئی عزت نہیں معاشرے میں ایسے لوگوں کو آچھی نظروں سے نہیں دیکھتے سست کاہل لوگ دنیا میں ترقی نہیں کر سکتے کیونکہ وہ کام چور ہوتے ہیں دنیا میں جس نے بھی نام کمایا اُس نے سخت محنت کی ہمارے پیارے نبیﷺ نے دین اسلام کے لیے سخت محنت کی ہر ظلم برداشت کیے آپﷺ اپنے کام اپنے ہاتھ سے کیا کرتے اور اپنے جوتے خود گانٹھتے اور پھٹے کپڑوں کو خود پیوند لگا لیا کرتے۔



مسجد نبوی کی تعمیر میں اور غزوہ خندق کے موقع پر حضورﷺ نے پتھر اُٹھائے اور خندق کھودنے کا کام سر انجام دیا اس سے یہ سنق ملتا ہے کہ محنت میں کوئی شرم نہیں محسوس کرنی چاہیے دنیا میں کامیابی،عزت اور نام حاصل کرنے کے لیے محنت شرط ہے قائد اعظم نے بھی کام کام اور صرف کام کی نصیحت کی انھوں نے قوم کو بتایا کہ اگر ہمیں مضبوط اور طاقت ور بننا ہے تو پھر سخت محنت اور مشقت کرنا ہوگی محنت انسان ہمت اور حوصلہ پیدا کرتی ہے۔




About the author

160