نمک کی اقسام اور فوائد

Posted on at


نمک کی اقسام اور فوائد


نمک ایک مشہور اور عام استعمال کرنے والی شے ہے اس کے رنگ اور مقام پیدائش کے لحاظ سے کئی اقسام ہیں جن ہیں لاہوری نمک۔ شیشہ نمک۔ سالبھر نمک۔ سمندری نمک۔ اور کالانمک قابل ذکر ہیں۔


لاہوری نمک۔


 



 


 


لاہوری نمک کو سیندھا نمک بھی کہا جاتا ہے یہ پاکستان کے علاقےکھیوڑا(ضلع جہلم) ورچھا(ضلع شاہ پور) اور کالا باغ(میانوالی)کے مقام سے نکلتا ہے یہ نمک دو طرح کا ہوتا ہے سرخ اور سفید۔


کھانے میں استعمال کے لیے سرخی مائل نمک سفید سے زیادہ بہتر ہے یہ چربی کو کم کرتا ہےاس کا زیادہ استعمال جسم کو کمزور کرتا ہے اور بالوں کو وقت سے پہلے سفید کرتا ہے۔


شیشہ نمک۔


 



 


 


یہ نمک لاہوری نمک کا ایک حصہ ہے جو شیشے کی طرح صاف ہوتا ہے اس لیے اس کو شیشہ نمک کہتے ہیں یہ نمک دواؤں میں استعمال ہوتا ہے اس نمک کا سرمہ آنکھوں کے لیے بہت مفید ہے۔


سالبھرنمک۔


 



 


یہ نمک راچپوتوں کی مشہور جھیل سالبھرکے پانی کو سورج کی گرمی سے خشک کر کے بنایا جاتا ہے یہ بہت کڑوا ہوتا ہے اس نمک کو ایران میں آٹے میں ملا کر روٹی پکاتے ہیں گلے کی بیماریوں میں اس کے غرارے بہت فائدے مند ہیں اس کے کھانے سے ریشہ خارج ہوتا ہے۔


کالانمک۔


 



 


یہ ایک مصنوعی نمک سجی اور لاہوری نمک کو ملا کر بنایا جاتا ہے اس میں کلورائیڈ آف سوڈیم۔ سلفیٹ آف سوڈا کاسٹک اور سلفیٹ آف سوڈیم پایا جاتا ہے یہ ہاضمہ کی مختلف دواؤں میں استعمال ہوتا ہے۔


 


 


 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160