غیر معیاری چیزیں بچوں کے لیے نقصان دہ

Posted on at


غیر معیاری چیزیں بچوں کے لیے نقصان دہ


اکثر بچے ضد کرتے ہیں کہ انہوں نے یہ نہیں کھانا جو گھر میں پکا ہے تو ہم انہیں پیسے یا کوئی اور اپوشن دے دیتے ہیں کہ اسکا کچھ کھالو یا یہ نہیں تویہ کھا لو یہ بات بچوں کے لیے بہت نقصان دہ ہے بچے کو ہر چیز کھانے کی عادت ہونی چائیے کیونکہ یہ عمر بچوں کے بڑھنے کی  ہوتی ہے اس لیے انہیں تمام سبزیاں۔ پھل۔ دالیں۔ گوشت کی ضرورت ہوتی ہے جب ہم انہیں اپوشن دیتے ہیں تو ان کی عادت خراب ہوتی ہے وہ ہر بات پر ضد کرنا شروع کر دیتے ہیں انہیں پتہ ہوتا ہے کہ ہم ضد کریں گے تو والدین ہمیں پیسے یا کوئی اور چیز دے دیں گے۔


 



 


اکثر بچے بازاری چیزیں کھاتے ہیں جن میں چپس۔ کینڈی ۔بیکری کی چیزیں مثلا ( پیزا۔کیک۔بسکٹ۔چاکلیٹ) وغیرہ شامل ہیں جو بچوں کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں جن سے بچوں کو(معدے کا السر۔پیٹ کے کیڑے۔قبض۔دانتوں کا خراب ہونا اور خون کی کمی) جیسی بمیاریوں کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔


 



 


جو بچے بازاری چیزیں کھاتے ہیں وہ یا تو حد سے زیادہ کمزور ہو جاتے ہیں یا ان کا جسم پھولنا شروع ہو جاتا ہے اسکی ایک وجہ خون کی کمی ہوتی ہے وہ ٹھیک طریقے سے پڑھائی پر توجہ نہیں دے سکتے ان میں قوت مداقعت کی کمی ہوتی ہے انہیں ہر کام بوجھ لگتا ہے وہ کھیل کود میں بھی نہیں حصہ لیتے کیونکہ وہ بہت جلد تھک جاتے ہیں اسکے برعکس وہ بچے جو ہر چیز کھاتے ہیں وہ صحت مند تندروست و توانا اور ہشاش بشاش رہتے ہیں ان میں ہر بیماری کا سامنا کرنے کی ہمت ہوتی ہے وہ تھک جانے کے بعد سو کر اٹھتا ہے تو دوبارہ اکیٹو ہو جاتے ہیں۔


 



 


ہمیں چائیے کہ بچوں کو ہر چیز کھانے کی عادت ڈالیں انہیں پھل فروٹ بغیر پکائی جانے والی سبزیاں دھو کر دیں تاکہ بچے کے اندر صاف خون بنے ہمیں بچوں کو شروع سے ہی گھر میں پکی اور معیاری چیزیں کھلانی چائیے تاکہ بچے میں ہر ایک چیز کھانے کی عادت ہونی چائیے اور وہ آپ سے ایسی فرمائیش ہی نہ کرے جو اسے کے لیے نقصان دہ ثابت ہو ۔


 



 


ہمیں یہ بات یاد رکھنی چائیے کی بچہ صحت مند اور اکیٹو ہو گا تو وہ معاشرے میں اچھا اور کامیاب شہری ثابت ہو گا۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160