بادام

Posted on at


بادام ایک خشک میوہ ہے۔ جو کہ بہت ہی مشہور ہے۔ یہ کیلیفورنیا، روس، ایران، افغانستان اور پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں پایا جاتا ہے۔ بادام ہر جگہ بکثرت کھیا جاتا ہے۔ بادام دو طرح کے ہوتے ہیں شیریں(میٹھے) اور تلخ(کڑوے)۔ میٹھے بادام ذائقے میں بہت لذیز اور مزیدار ہوتے ہیں۔ ایرانی بادام کا شمار دنیا کے مشہور ترین باداموں میں ہے۔ گلگت کے علاقے گربند کے گربندی بادام ذائقے میں اپنی مثال آپ ہیں۔ بادام سے تیل بھی نکالا جاتا ہے جسے روغن بادام کہا جاتا ہے۔ 


 



 


بادام غذائیت میں بھرپور ہونے کی وجہ سے ایک مکمل غذا ہے ۔ بادام جسم میں میٹابولیزم بناتا ہے جو جسم میں سے فاسد مادے خارج کرتا ہے اور انسان کو تندرست رکھتا ہے اور جسم کو دبلا بھی کرتا ہے۔ بادام دماغ میں موجود رطوبتوں کو اعتدال میں لا کر دماغ کی صلاحیت کو برھاتا ہے۔ بادام معدہ کے لیے بھی بےحد مفید ہے۔ اس کا روغن جسم، بالوں اور سکن کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔


 



 


بادام کو باریک پیس کر اسے دودھ میں پکا لیا جاتا ہے اور پھر اس میں گرم گرم دیسی گھی شامل کیا جاتا ہے اس سے ایک ٹانک تیار ہو جاتا ہے جسے حریرہ کہا جاتا ہے۔ جو کہ کمزور اور لاغر انسانوں کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ دماغ اور جسم کو غزائیت بخستا ہے۔ اور سردیوں کے دنوں میں سردی سے محفوظ رہنے کے لیے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔


 



 


بادام مختلف قسم کے کھانوں اور سویٹ ڈشیز میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ خاص طور پر گجریلہ، گاجر کا حلوہ، کھیر اور سویا وغیرہ کی رونق باداموں کے بغیر ادھوری ہوتی ہے۔ بادام بے سردیوں میں سردائی بھی تیار کی جاتی ہے جو کہ گرمیوں کا مشہور مشروب ہے۔ یہ تاثیر میں ٹھنڈی ہوتی ہے اس لیے گرمیوں میں بکثرت پی جاتی ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160