بچوں کےلیے کمپیوٹر لیکن احتیاط ضروری

Posted on at


 

اگر آج سے بیس یا پچیس سال پہلے کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کا زمانہ ہوتا تو والدین کا طرز زندگی بھی شائد ان کے بچوں سے مختلف نہ ہوتا کیونکہ یہ چیزیں ایسی ہیں جو موجودہ دور کی ضرورت ہیں اور اسکے بغیر کسی شعبے میں ترقی کرنا ناممکن ہو کر رہ گیا ہے اور اس لحاظ سے کمپیوٹر گھر پر رکھنا لازمی ہو گیا ہے بچے اس کے استعمال سے اچھے تعلیمی نتائج حاصل کرسکتے ہیں انٹرنیٹ کی مدد سے بچے دنیا کے معروف ڈاکٹروں ، سائنسدانوں ، مصنفوں سے براہراست تعلق پیدا کرسکتے ہیں کمپیوٹر نہ صرف بچوں کے اسکول یا کالج کے اسائنمنٹ وغیرہ کی تیاری مین ان کا بہترین معاون و مدد گار ثابت ہو سکتا ہے بلکہ ان کی ضروریات بھی پوری کرسکتا ہے

کمپیوٹر بچوں کی غور و فکر کی صلاحیت کو جلا بخش سکتا ہے ذہنون کو زیادہ وسیع اور کشادہ بنا سکتا ہے اسکے استعمال سے بچون کی حس سے مزاھ بھی تیز ہو سکتی ہے ان میں دنیا کو جاننے کی جستجو بڑھ جاتی ہے تا ہم جس طرح بعض چیزوں کے ساتھ منفی پہلو بھی ہوتے ہیں کمپیوٹر بھی ان سے مستثنی نہیں ہے بعض لڑکے اور لڑکیا انٹرنیٹ سے کچھ سیکھنے کے چیٹنگ میں زیادہ دلچسپی لینے لگتے ہیں وہ گھنٹوں اپنے دوستون یا اجنبیوں سے گفتگو کرتے رہتےہیں جس سے لازمی طور پر ان کی تعلیم پر سے توجہ ہٹ جاتی ہے اسکے علاوہ وہ والدین یا خاندان والوں کو وقت دینے کے بجائے کمپیوٹر پر بیٹھنا پسند کرتے ہیں

اکثر بچے کھیلنے کودنے کے لیے کسی میدان میں جانےکے بجائے کمپیوٹر پر ہی مختلف گیمز کھیلتے رہتے ہین اورر بہت ممکن ہین کہ موٹاپے کا شکار بھی ہو جائیں طبیعت میں بہت سستی اور کاہلی بھی آجائے سارا وقت کمپیوٹر پر گزارنے کا یک نقصان یہ بھی ہے کہ بچے والدین کو وقت نہین دے پاتے اور ان کے درمیاں ایک دوری سی پیدا ہو جاتی ہے

 چونکہ یہ نوعمری کا دور ہوتا ہے اور تجسس سے بھر پور ہوتا ہے اور بلاشبہ انٹرنیٹ کی دنیا مین بھی کچھ ایسے خطرناک ڈینجر زون موجود ہیں جو اس کچھ عمر میں ان کے لیے نقصان کا سبب بنتے ہیں اسلیے بچوں کے کمپیوٹر استعمال کرنے پر والدین ان پر نظررکھیں اور احتیاط سے کام لیں



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160