آلو

Posted on at


     آلو ایک مشہور اور سدابہار سبزی ہے اس کو سبزیوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے آلو اکیلا پکا کر    


اورمختلف سبزیوں اور گوشت کے ساتھ پکا کربھی کھایا جاتا ہے اس میں غذائیت کافی ہوتی ہے۔


 



 


اس کی کاشت پنجاب میں بہت زیادہ کی جاتی ہے جس میں (عارف والا۔ ساہیوال۔ اوکاڑہ) شامل ہیں    آلو کا چھوٹا پودا ہوتا ہے آلو جڑوں کے ساتھ ہوتے  ہیں ایک پودے کے ساتھ ۱۰ سے ۱۵ آلو ہوتے ہیں جن میں کچھ بڑے آلوں کا وزن ۴۰۰ سے ۵۰۰ گرام تک پہنچ جاتا ہے آلو کو زمین سے نکالنے کے لیے بڑے۔ بچے۔ بوڑے۔ عورتیں سب مل کر بہت محنت کرتے ہیں ۔


 



 


آلو میں فولاد۔ پوٹاشیم۔ کیلشیم۔ فاسفوس کافی مقدار میں پایا جاتا ہے اس کے علاوہ تھوڑی مقدار میں میگنیشیم۔سوڈیم۔گندھک۔ کلورین۔ آیوڈین اور تانبہ پایا جاتا ہے اس میں وٹامن اے ۔بی۔سی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں اس میں وٹامن بی اتنی مقدار میں پایا جاتا ہے جتنا گندم کی روٹی میں پایا جاتا ہے ۔


آلو ثقیل اور قابض ہوتا ہے لیکن بغیرچھلکے اتارے وٹامن بھی کم ضائع ہوتے ہیں اور قبض کشا بھی ہوتا ہے زیادہ کھانے سے گیس پیدا کرتا ہے آلوجلے پر لگانے سے سکون ملتا ہے اس کا رس زخموں کو خشک کرتا ہے۔


 



 


آلوبچوں کی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے یہ ۶سے۷ ماہ کی عمر کے بچوں کی خوراک کا حصہ ہے آلو کی چپس دنیا میں بہت پسند کی جاتی ہے بڑے بچے آلو سے بنی چیزیں بہت شوق سے کھاتے ہیں جن میں چپس۔پکوڑے۔سموسے ۔دہی بڑے۔آلو چنے۔فروٹ چاٹ وغیرہ شامل ہیں اس کو خشک کر کے پاؤڈر بنا لیا جاتا ہے جو مختلف ڈشیز میں استعمال ہوتا ہے۔    


 



 


آلو کو زمین سے نکالنے کے بعد سٹور بھی کر لیا جاتا ہے لیکن ۴ سے ۵ ماہ بعد یہ اپنا ذائقہ تبدیل کرلیتا ہے اس کا ذائقہ مٹھاس میں آ جاتا ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160