پاکستانی شادیاں حصہ اول

Posted on at


شادی ایک اہم فریضہ ہے جسے کافی لوگ مل کر انجام دیتے ہیں۔ ہر علاقے کے لوگ اپنے رسم ورواج کے مطابق شادی مناتے ہیں۔ پاکستان کی شادیاں کافی دلچسپ، مشہور، اور قابل دید ہوتی ہیں۔ یہاں شادیاں کافی دھوم دھام سے منائی جاتی ہیں۔ عام طور پر ایک شادی کے چار فنگشن ہوتے ہیں۔ لیکن مختلف لوگ اپنے رواج کے مطابق فنگشن زیادہ یا کم کر لیتے ہیں۔ بعذ لوگ تو ایک ہفتے سے بھی زیادہ شادی کے فنگشن مناتے ہیں۔


 



 


اصل میں شادی کی تقریب تو اسی دن شروع ہو جاتی ہے جب شادی کے دن رکھے جاتے ہیں۔ سب لوگ شادی کی چیزوں اور کپڑوں وغیرہ کی خریداری میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ جب شادی میں ایک مہینہ رہ جاتا ہے تو خاندان کے سب کوگ شادی والے گھر میں اکٹھے ہوتے ہیں سب لوگ اچھے اچھے کپرے پہنتے ہیں اور پھر ہر شام کو ڈھولکی کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔ سب لوگ بچے، بڑے اور بوڑھے گانے گاتے ہیں۔ اور ماحول کو خوب صورت بنایا جاتا ہے۔


 



 


پہلے زمانے میں جب شادی کے دن رکھے جاتے ہیں تو دلہن کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوتی تھی اور دلہا اور دلہن کو آپس میں ملنے نہیں دیتے تھے اور پھر ان کو شادی تک ایک دوسرے دیکھنے اور بات کرنے کے لیے انتظار کرنا پڑتا تھا۔ لیکن آج کل ایسا کچھ نہیں ہوتا آج کل تو دلہا اور دلہن مل کر شادی کی خریداری کرتے نظر آتے ہیں۔ لیکن کچھ گھرانے ایسے بھی ہیں جو آج بھی یہ رسم قائم کیے ہوئے ہیں۔


 



آج کل ایک ٹرینڈ بھی چلا ہے جس میں شادی سے پہلے ہی لڑکا اور لڑکی کا نکاح کر دیا جاتا ہے اور پھر رخصتی اور شادی کے فنگشن بعد میں کیے جاتا ہیں۔ جس کی وجہ سے انھیں ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع بھی مل جاتا ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160