فلم اینکس کی پہلی رقم اور دوستوں کے نام پارٹی

Posted on at


جب میں نے اس سائٹ پر کام کرنا شروع کیا تھا۔ تو مجھے بہت سارے لوگوں نے کہا تھا کہ تمہیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ تم اپنا وقت ضائع کرو گے اور آخر میں کچھ حاصل نہیں ہونے والا۔ کچھ تو مجھ پر ہنستے بھی تھے۔ لیکن کچھ دوستوں کی دعائیں بھی میرے ساتھ تھیں۔ بس ان سب ملے جلے احساسات کے ساتھ میں نے ہمت نہ ہاری اور کام کرتا رہا۔ مجھے پوری امید تھی کہ میری محنت کبھی ضائع نہیں جائے گی۔ اور میں نے سب دوستوں کو یہ بھی کہہ دیا تھا کہ جب میری پہلی رقم آئے گی تو سب دوستوں کو میں اس رقم سے ایک دعوت دوں گا۔


وقت گزرتا گیا اور پھر وہ دن آہی گیا جب میری پہلی ر قم کی درخواست گئی۔ اور پھر مجھے بس انتطار تھا۔ تو اس دن کا جب رقم میرے اکاؤنٹ میں آئے۔ کچھ دن اور انتظار کرنے کے بعد پھر وہ دن بھی آگیا کہ رقم میرے اکاؤنٹ میں تھی۔ کیکن ابھی میرے پیپر چل رہے تھے۔ میں نے سب دوستوں کو مطلع کر دیا تھا جس دن ہمارا آخری پیپر ہوگا اس دن سے اگلے دن آپ سب کی میری طرف سے دعوت ہے۔ کچھ دوست تو حیران تھے کہ آخر یہ کیا ماجرہ ہے۔ لیکن جن دوستوں کو پتا تھا وہ خاموش تھے آخری پیپر بھی ختم ہو گیا۔ اور اگلے ہی دن سب دوستوں کی دعوت تھی۔


اگلے دن دوپہر کے وقت سب دوستوں نے آنا تھا۔ اور پھر آہستہ آہستہ سب دوست اکٹھے ہونے لگے۔ پوچھتے تھے بھائی یہ کس بات کی دعوت ہے۔ میں نے کہا پہلے سب آجائیں سب کھا لیں اس کے بعد بتاؤں گا۔ کہ کس بات کی دعوت ہے۔ پھر تو تقریبا سب دوست ہی آگئے تھے۔ سب اپنی اپنی خوش گپوں میں مصروف تھے۔ ہر کوئی اپنے اپنے گروپ کے لڑکوں کے ساتھ ہنسی مزاق میں مصروف تھا۔ پھر ہم نے ان کے لیے کھانا شروع کروادیا۔ سب نے خوب جی بھر کر کھانا کھایا۔ اور پھر اس سے فارغ ہونے کے بعد میں نے انہیں بتایا کہ یہ کس چیز کی دعوت ہے۔ سب ہی کافی خوش تھے۔ اور کچھ دوستوں نے تو مجھ سے اپنا اکاؤنٹ بنوانے کیلئے بھی کہہ دیا۔


آخر میں جانے سے پہلے ہم نے دعا کا اہتمام کیا اور اس کے بعد سب دوست آہستہ آہستہ اپنے گھروں کو روانہ ہونے لگے۔ میں بہت شکر گزار ہوں اپنے رب کا کہ جس نے مجھے اتنی عزت دی۔ اور مجھے دوستون کے آگے رسوا ہونے سے بچایا اور میری محنت کو بھی ضائع ہونے سے بچایا۔


 



About the author

160