پاکستانی شادیاں حصہ سوئم

Posted on at


مہندی کا فنگشن بہت دلکش اور پر رونق ہوتا ہے۔ مہندی کا فنگشن پوری شادی کی جان ہوتا ہے۔ اور تمام لوگوں کو شادی سے زیادہ مہندی کے فنگشن کا انتظار ہوتا ہے۔ یہ فنگشن بھی دلہا اور دلہن دونوں کے گھروں میں منایا جاتا ہے۔ بعض لوگ اس فنگشن کو اکٹھا مناتے ہیں اور بعض لوگ الگ الگ مناتے ہیں اور دلہا والے دلہن والوں کے گھر مہندی لے کر جاتے ہیں اور رسمیں کرتے ہیں اور پھر بعد میں دلہن والے دلہا والوں کے گھر مہندی لے کر جاتے ہیں اور رسمیں پوری کی جاتی ہیں۔

 

 

اس دن دلہن کو خوبصورت پیلے رنگ کا جوڑا پہنایا جاتا ہے جو فنگشن ختم ہونے کے بعد کسی غریب کو صدقے کے طور پے دے دیا جاتا ہے۔ اس دن دلہن کے ہاتھوں میں خوبصورت مہندی لگائی جاتی ہے۔ اور اس کو پھلوں کے زیور سے سجایا جاتا ہے۔ پھر رسمیں شروع کی جاتی ہیں تمام لوگ دلہن کے ہاتھوں میں مہندی لگاتے ہیں اور ساتھ ساتھ اس کو خوشحال زندگی کی دعائیں دیتے ہیں۔ تمام لوگ دلہن کو میٹھائی بھی کھلاتے ہیں۔ دلہا والوں کے گھر میں بھی یہ رسمیں اسی طرح کی جاتی ہیں۔

 

 

 

تمام جوان لڑکیاں اس دن بہت خوبصورت نظر آرہی ہوتی ہیں۔ لڑکیاں اس طرح سے سجتی سنورتی ہیں کہ ہر طرف بہار کا موسم لگتا ہے۔ دلہن کی بہنیں اور تمام کزنیں مل کر پیلے رنگ کے کپڑے بناتی ہیں۔ تمام لوگ مل کر ڈھولکی بجاتے ہیں اور ٹپے اور گانے گائے جاتے ہیں اور جوان لڑکیاں رقص بھی کرتی نظر آتی ہیں۔ آج کل تو مہندی کے فنگشن پر طرح طرح کے سنگرز کو بھی مدعو کیا جاتا ہے جو محفل کے رنگوں کو چار چاند لگاتے ہیں۔

 

 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160