(سبزیوں اور پھلوں کے چھلکوں کے فوائد (حصہ دوئم

Posted on at


ٹماٹر


ٹماٹر کے چھلکے میں ‘‘ائی کو پی نی’’ پایا جاتا ہے۔



جس کو کھانے سے آپ کے دل کی بیماریاں اور کینسر سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے چھلکے اور گودے اور بیجوں کی نسبت زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ اکثر لوگ کھانے بناتے وقت ٹماٹر کے چھلکوں کو اتار دیتے ہیں جسکی کی وجہ سے کافی غذائی اجزا ختم ضائع ہو جاتے ہیں۔



ٹماٹر کو آپ چھلکوں سمیت بھی کھا سکتے ہیں اور اس کا جوس بھی بنا کر پی سکتے ہیں۔ کھانا بناتے وقت کوشش کریں کہ ٹماٹر کے چھلکوں کو نہ اتاریں اور اگر بہت ضروری ہوتو ٹماٹر کو پہلے دومنٹ کے لئے کسی الگ برتن میں پکا لیں تاکہ اس کا چھلکا الگ ہو کر اتر جائے اور بعد میں اسے کھانے میں شامل کریں



اس طرح آپ کو ٹماٹر کے غذائی اجزا بھی مل جائیں گے اور کھانے میں چھلکے بھی نظر نہیں آئیں گے۔


سیب


سیب کے چھلکے میں اس کے گودے کی نسبت نو ۹ گنا زیادہ غذائیت ہوتی ہے اور سیب کا ۷۵ فیصد فائبر اس کے چھلکے میں ہوتا ہے۔



ایک تجزیئے کے مطابق سیب میں ایک ہزار کے قریب ایسے اجزا ہوتے ہیں جو بیماریوں کو جسم سے ختم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے ہمیشہ سیب کو اس کے چھلکے سمیت کھالیں۔



اگر آپ کو اس کا چھلکا پسند نہیں ہے تو آپ ایسے سیب کا انتخاب کریں جس کا چھلکا پتلا ہو۔



About the author

160