قدرتی چیزوں سے خوبصورتی

Posted on at


 


چائے


       آنکھوں کے گرد موجود گہرے دھبوں کو دور کرنے کے لیے چائے کے پانی میں روئے کو بھگو آنکھھ پر رکھنے سے گہرے دھبے اور آنکھوں کی تھکن دور ہو جاتی ہے۔



سیب


     سیب ایک ایسا پھل ہے جس میں بے شمار فوائد چھپے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اگر روز ایک سیب بھی کھایا جائے تو اس سے کوئی بیماری نہیں لگتی ہیں۔ اس ہی طرح سے خوبصورتی کے لیے بھی سیب کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر سیب کو پیس کر چہرے پر پندرہ منٹ لے لیے لگایا جائے تو اس سے چہرہ بہت روشن لگتا ہے اور بے رونق جلد پر اگر سیب کے چھلکے کو رگڑا جائے تو جلد نرم اور چمکدار ہو جاتی ہے۔



دہی


    دہی ایسی چیز ہے جو کہ دودھ سے بننی ہوتی ہے۔ دعدھ کے اندر الللھ پاک نے بے شمار فوائد رکھے ہیں۔ نوجوان لڑکیوں کو دودھ ، دہی جیسی چیزیں استعمال ضرور کرنی چاہیے تاکہ انکی ہڈیاں مظبوط رہیں۔ نہ صرف انکی ہڈیا بلکہ دہی سے انکی خوبصورتی بھی قائم رہ سکتی ہے۔ دہی تو قدرتی کلینزر ہے۔ دہی سے کلینزنگ کرنے سے جلد صاف اور چہرہ چمکدار ہو جاتا ہے۔



پودینہ


      پودینہ کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ جلد کے لیے ایک ٹانک کی طرح کام کرتا ہے۔ پودینہ کا جوس جلد پر داغ دھبوں کے نشان کو دور کرتا ہے۔ پودینہ کے جوس کے استعمال سے گردن پر جو کالے نشان ہوتے ہیں وہ بھی ختم ہو جاتے ہیں۔



کھیرا


      کھیرے کا کگا تار استعمال کرنے سے جلد صاف اور شفاف ہو جاتی ہے۔ مرجھائی جلد کو ختم کرنے کا آسان حل یہ ہے کہ ایک کھیرے کو کدوکش کر کے اس میں تھوڑا سا دودھ  ملا کر یہ مکسچر چہرے پر لگانے سے مرجھائی جلد ختم ہو جاتی ہے۔ چہرے پر موجود چکنائی کی وجہ سے بھی اکثر خواتین کے چہرے طرح طرح کے نشانات اور کیل مہاسے وغیرہ ہو جاتے ہیں۔ اس چکنائی کو دور کرنے کا آسان حل یہ ہے کہ کھیروں کو چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ کر ملیں۔ ایسا کرنے سے سارا میل  اور چہرے پر سے مختلف طرح کے نشانات ختم ہو جائے گے۔



 



About the author

noor-fatima

M a Engnieer

Subscribe 0
160