ملک میں بد حالی اور نا انصافی کا مرکزی کردار پولیس حصہ اول

Posted on at


ملک میں بد حالی اور نا انصافی کا مرکزی کردار پولیس حصہ اول     


پولیس معاشرے میں امن وامان قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے یہ ہماری جان ومال کی حفاظت کرتی ہے یہ ہم شروع سے پڑھتے آ رہے ہیں مگر کچھ دن پہلے ایک انٹرویو میں پولیس انسپکٹرکہہ رہا تھا کہ ہمارے پاس اور بھی بہت کام ہوتے ہیں لوگوں کے گھر چوری یا کوئی جھگڑا ہو جائے تو وہ ہمارے پاس آ جاتے ہیں بجائے اس کے کہ خود ہینڈل کریں ہمیں اور بہت کچھ دیکھنا ہوتا ہے لوگ ہمیں آ کر تنگ کرتے ہیں یہ ہمارے ملک میں پولیس کا حال ہے میں نے بہت سے لوگوں سے اس کا مطلب پوچھا کہ اس نے کیا کہا ہے کہ پولیس تو ہمارے جان ومال کی حفاظت کے لیے ہوتی ہے تو آگے سے بواب ملا اس نے کہا ہے کہ جان کی خود حفاظت کر لو مال کی ہم کر لیں گے۔


 



 


پولیس کا رویہ


پولیس کا رویہ لوگوں ساتھ اتنا برا ہے کہ لوگ ڈر کے مارے اپنے مسائل پولیس پاس لے کر نہیں جاتے اگر چلے جاتے ہیں تو اس کے پاس جاؤ اس کے پاس جاؤ تواس کے پاس جاؤ کر کے لوگوں کو پریشان کرتے ہیں اور اگر سن لیتے ہیں تو طرح طرح کے سوالات کرتے ہیں جن سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ شرم کے مارے ویسے ہی گھر واپس آ جاتے ہیں نہیں تو ادھر ہی ایک دوسرے کے پاس بھیجتے رہتے ہیں جب وہ واپس جانے لگتا ہے تو چپڑاسی یا آفیسر کا منشی رشوت لے کراس کا مسلہ آفیسر تک پہنچاتا ہے۔


 



 


غریب شہریوں کو پریشان کرنا


پولیس والے ڈیوٹی کی بجائے مختلف چوکوں میں کھڑے ہو جاتے ہیں اور آنے جانے والوں کی تلاشی لیتے ہیں جب غریب آدمی کے پاس سے کچھ نہیں ملتا تو خود کوئی چیز اس کی جیب میں ڈال کرجو اسے مجرم ثابت کرے بلیک میل کرتے ہیں اس سے پیسے وصول کرتے ہیں آگر پیسے نہ ہوں یا کم پیسے ہوں تو اس پر تشدد کرتے ہیں ان کے موبائل وغیرہ ان سے لے لیتے ہیں جس سے ایک غریب شہری پریشان ہوتا ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160